تعلیمی سال (انگریزی: Academic year) کسی اسکول، کالج یا جامعے کی کسی سال کی تعلیمی سرگرمیوں کا لیکھا جوکھا ہے۔ مثلًا، ایک جگہ پر سال 2020ء میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اس تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، جماعت اول سے ہشتم کے سالانہ امتحانات 10 سے20 مارچ تک ہوں گے جب کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے اور ایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مذکورہ سال مختصر نصاب کی بجائے مکمل نصاب میں سے امتحان لیا جائے گا۔[1]

تعلیمی سال پر کووڈ 19 کا اثر ترمیم

چونکہ 2020ء کے بعد ہر عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف ضروری بیداری آگئی ہے اور حالات پچھلے سال جیسے نہیں ہیں اس لیے یہ ضروری سمجھا گیا کہ درسگاہیں جزوی طور پر کھولی جائیں اور کووڈ پروٹوکول کے مطابق جاری رہیں۔ جزوی طور پر کھولنے کے لیے کیا طریقۂ کار اپنایا جا سکتا ہے اس کا فیصلہ اسکول انتظامیہ پر چھوڑا جا سکتا ہے جو سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے آف لائن تعلیم کو جاری رکھے۔ طلبہ اسکول جانے لگیں گے تو اُن میں پڑھائی کے تئیں سنجیدگی ازخود پیدا ہوگی اور انھیں مناسب ماحول ملے گا۔ (2) جزوی تعلیم کی وجہ سے جو کمی رہ جائے گی وہ آن لائن تعلیم کے ذریعہ پوری ہو جس کے لیے ضروری ہو گا تصور کیا گیا کہ حکومت ہر طالب علم کو اس کے آئی کارڈ پر فری ری چارجنگ کی سہولت دے۔ غریب طلبہ کو اسمارٹ فون بھی دیا جا سکتا ہے۔ یہ کام تعلیم کے لیے وقف غیر سرکاری تنظیموں کے سپرد کرکے انھیں ’سند کارکردگی‘ دی جائے اور اُن کا خرچ ’ری اِمبرس‘ کیا جائے۔ (3) سال کی ابتدا ہی میں اعلان کر دیا جائے کہ یونٹ ٹیسٹ اور امتحان حسب سابق ہوں گے اور اس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ (4) اس کے ساتھ ہی دیگر سرگرمیاں مثلاً سائنس پریکٹیکل وغیرہ کو بھی جاری رکھا جائے،اور (5) غیر حاضر رہنے والے طلبہ کو تنبیہ کی جائے، اگر وہ تب بھی غیر حاضر رہیں تو کارروائی کی جائے۔ تدابیر کچھ اور بھی ہو سکتی ہیں،مقصد ایک ہو کہ طلبہ تعلیم سے جڑ جائیں۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم