ضیا پیمائی میں تنویر (انگریزی: illuminance) دراصل فی اکائی رقبہ سطح پر مجموعی نوری سیلان کا وقوع ہے۔ یہ اس چیز کی پیمائش ہے کہ مرئی روشنی کے طول موج کی حامل شعاعِ واقع، انسانی آنکھ کے ادراک کے لحاظ سے کسی سطح کو کتنا روشن کرتی ہےـ اس میں مری روشنی کے نوری افعال کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔