پاکستان کی ایک اعلیٰ سفارتکار تہمینہ جنجوعہ کو وزارت خارجہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، وہ ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں جو اس منصب پر متمکن ہوئیں

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس تقرری کی منظوری دی

وہ اس وقت اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ اٹلی میں بطور پاکستانی سفیر کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق تہمینہ جنجوعہ ملک اور بیرون ملک کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں جو 32 سال پر محیط ہے۔

2011ء میں اٹلی میں بطور سفیر تعیناتی سے قبل وہ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ بھی رہ چکی ہیں