تیسری بدھ مجلس ایک عظیم اجتماع تھا جو اشوک کی تاجپوشی کے اٹھارویں سال پاٹلی پتر (پٹنہ) میں ہوا۔ یہاں بھی دوسری بدھ مجلس کی طرح متعدد اختلافات منظر عام پر آئے۔ یہ مجلس 252 ق م میں منعقد ہوئی اور اس کے نتیجہ میں ”استھور وادن“ ایک کٹر فرقے کی حیثیت سے منظم ہوئے۔ عام بھکشوؤں کے علاوہ مگالی پت تیس اور ایک ہزار بزرگ ترین بھکشو بھی اس جلسہ میں شریک تھے جنھوں نے بدھ شریعت کو پہلی بار ”تری پٹک“ کے نام سے تحریر کی صورت دی۔ تمام قواعد و ضوابط، قوانین اور احکام و ممنوعات نظم کی صورت میں رقم اور بار بار حفظ دہرا کر حفظ کیے گئے۔ اس مجلس کے انعقاد کے سال ہی اشوک نے مذہبی امور کی الگ وزارت قائم کی جس کا اولین فرض مذہب کی حقانیت و قیام اور وحشی اقوام تک نئے علم کا حیات بخش پیغام پہچانا تھا۔

تیسری مجلس میں اشوک اور مگالی پت تیس۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم