ثروت اباظہ (عربی: ثروت أباظة) (28 جون 1927ء-17 مارچ 2002ء) کا پورا نام ثروت دسوقي اباظہ ہے۔ وہ مصر کے جانے مانے صحافی اور ناول نگار تھے۔[3] وہ محافظہ الشرقیہ کے بڑی شخصیتوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے عربی زبان و ادب کی بہت خدمت کی ہے۔ ان کا تعلق اباظہ خاندان سے ہے جو مصر کا علمی و ادبی خاندان تصور کیا جاتا ہے۔ ان کے والد دسوقی اباظہ ادیب تھے اور چچا عزیز اباظہ شاعر ہیں۔ ان کے ایک اور چچا فکری اباظہ بھی ادیب اور کاتب تھے۔ ان کا شہرہ آفاق ناول هارب من الأيام ہے جو 1960ء کی دہائی میں ٹی وی پر بھی نشر ہوا تھا۔[4]

ثروت اباظہ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 28 جون 1927ء[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 17 مارچ 2003ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات معدہ کا سرطان  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مصر  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف،  صحافی،  ناول نگار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان مصری عربی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی،  مصری عربی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ادبی زندگی ترمیم

ثروت اباظہ نے جامعہ فواد اول سے 1950ء میں قانون میں گریجویشن کیا اور بطور وکیل اپنے کیرئر کی شروعات کی۔ وہ محض 16 برس کے تھے کہ ادب میں دلچسپی لیشی شروع کر دی۔ انھوں نے کم عمری میں ہی افسانہ لکھنا شروع کر دیا اور ان کی کہانی اور افسانے ریڈیو پر نشر ہونے لگے۔ اس کے بعد انھوں نے ناول کی جانب رخ کیا۔ انھوں نے ایک تاریخی قصہ ابن عمار لکھا اور اس کے بعد ایک ڈراما الحیاۃ لنا (ہماری زندگی) لکھا۔

وہ 1974ء میں مجلہ الاذاعہ والتلفزيون کے رئیس التحریر بنے اور 1975ء تا 1988ء مجلہ اہرام کے ادبی شعبہ کے صدر رہے۔ وہ مجلس شوری کے معتمد بھی رہے۔

انھوں نے متعدد ناول، قصے، فلمی کہانی، ڈراما لکھے۔ ان کے کئی ناول بعد میں فلمائے بھی گئے اور متعدد ریڈیو پر نشر ہوئے۔

وفات ترمیم

17 مارچ 2002ء کو بعمر74 انتقال کرگئے۔


حوالہ جات ترمیم

  1. بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb145592815 — بنام: Ṯarwat Abāẓaẗ — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. Diamond Catalogue ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/1758 — بنام: Ṯarwat Abāẓa
  3. Arthur Goldschmidt Jr. (2000)۔ Biographical Dictionary of Modern Egypt۔ Lynne Rienner Publishers۔ صفحہ: 1۔ ISBN 978-1-55587-229-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2013 
  4. 'Tharwat Abaza, 75; Egyptian Newspaper Columnist, Writer'، LA Times، 19 مارچ 2002.

بیرونی روابط ترمیم