جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت

جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت حکومتِ کیرالا کے تحت کام کرنے والا خود مختار تعلیمی ادارہ جو ترشور سے 54 کلومیٹر اور ایرناکولم سے 35 کلومیٹرکی دوری پر واقع ہے۔ جامعہ کا قیام کالڈی میں یکم مارچ 1994ء کو عمل میں آیا۔

جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت
 

معلومات
تاسیس 1993  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوع عوامی
محل وقوع
إحداثيات 10°10′14″N 76°26′18″E / 10.170425°N 76.438375°E / 10.170425; 76.438375  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہر کالڈی
ملک بھارت
شماریات
ویب سائٹ ssus.ac.in
Map

منفرد جامعہ ترمیم

جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت کے تحت 8 علاقائی مراکز متحرک ہیں۔ غالباً بھارت کی اور یقیناً صوبہ کیرالا کی واحد جامعہ ہے جو علاقائی مراکز کے ذریعہ تعلیم مہیا کرتی ہے۔ اس کی انفرادیت اس لیے بھی ہے کہ یہ کیرالا کی واحد جامعہ ہے جس میں اردو کا علاحدہ شعبہ بھی موجود ہے۔

سنسکرت کو اولیت ترمیم

جامعہ میں سنسکرت زبان و ادب کو اولیت حاصل ہے۔ سنسکرت، بطور زبان سے ہٹ کر سنسکرت ادب، ویدانت، نیایا، ویاکرن (صرف و نحو) پر انفرادی بی اے، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سہولیات دستیاب ہیں۔

دیگر زبانیں ترمیم

سنسکرت زبان کے علاوہ عربی، اردو، ہندی، ملیالم اور انگریزی زبانوں میں بھی یہاں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سہولیات مہیا ہیں۔

دیگر علوم ترمیم

جامعہ میں مصوری، رقص (بھارت ناٹیم، موہنی ناٹیم)، واستو ودیا، ویدک اسٹڈیز کے علاوہ فلسفہ، نفسیات، سماجیات، سماجی کام (Social Work)، جغرافیہ، ترجمہ، تقابلی ادب اور لسانیات ایسے موضوعات ہیں جن پر بی اے، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی جیسے کورسز میں کوئی نہ کوئی کورس دستیاب ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم