سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ جاپانی ویکیپیڈیا (جاپانی: ウィキペディア日本語版) آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا جاپانی نسخہ ہے۔ اس کا آغاز 11 مئی سنہ 2001ء کو ہوا۔ [1] جاپانی ویکیپیڈیا نے اپریل 2006ء میں 200,000 مضامین کا سنگ میل عبور کیا اور دو سال بعد یعنی جون 2008ء میں جاپانی ویکیپیڈیا پر 500,000 مضامین موجود تھے۔ اپریل 2024 تک اس ویکیپیڈیا نے 1,412,000 مضامین بنا لیے ہیں۔[2] اپریل 2016ء میں جاپانی ویکیپیڈیا پر 4,192 فعال صارفین تھے جنھوں نے یومیہ کم از کم 4 ترامیم کی تھیں اور اسی بنا پر انگریزی، ہسپانوی اور فرانسیسی نسخوں کے بعد جاپانی نسخہ ویکیپیڈیاؤں میں چوتھے نمبر کا نسخہ بن گیا تھا۔

صارفین اور منتظمین ترمیم

جاپانی ویکیپیڈیا کے اعدادوشمار
صارف کے کھاتوں کی تعداد مضامین کی تعداد فائلوں کی تعداد منتظمین کی تعداد
2188990 1412132 4471 40

تاریخ ترمیم

مارچ 2001ء میں تین غیر انگریزی ویکیپیڈیاؤں کا آغاز ہوا؛ جرمن ویکیپیڈیا، کاتالانی ویکیپیڈیا اور جاپانی ویکیپیڈیا۔ جاپانی ویکیپیڈیا کی اصلی ویب سائٹ پتا http://nihongo.wikipedia.com تھا اور تمام صفحات لاطینی حروفِ تہجی یا روماجی میں لکھے جاتے تھے کیونکہ اس وقت ویکیپیڈیا کا سافٹ ویئر جاپانی حروف کو قبول نہیں کرتا تھا۔ جاپانی ویکیپیڈیا کے صفحہ اول نے بھی عمودی متن کی ابتدائی کوشش کو ظاہر کیا ہے۔[3]۔ اس نسخہ کے پہلے مضمون کا عنوان "Nihongo no Funimekusu" تھا، اس سال کے آخر یعنی دسمبر تک صرف دو مضامین ہی بن سکے تھے۔

توسیع ترمیم

31 جنوری 2003ء کو دی وائرڈ نیوز کے جاپانی نسخہ نے ویکیپیڈیا سے متعلق مضامین شائع کیے۔ اس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ویکیپیڈیا پر فعال ہو گئی اور متعدد مضامین لکھے گئے اور ترجمہ کیے گئے۔ 12 فروری 2003ء کو ویکیپیڈیا کے جاپانی نسخہ نے انگریزی ویکیپیڈیا کے ٹھیک دو سال بعد 1000 صفحات کا سنگ میل عبور کیا۔ اس کامیابی پر شلیشڈاٹ جاپان نے جاپانی ویکیپیڈیا کو سراہتے ہوئے اس سے متعلق کہانی شائع کی۔ اس کے کچھ دنوں بعد صارفین کی تعداد دوگنی ہو گئی، یہ سب شلیشڈاٹ کا ہی کرشمہ تھا۔ اس کے بعد مختلف موضوعات پر مضامین شائع ہونے لگے جن میں طبیعیات، حیاتیات، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ادب، موسیقی، گیم، مانگا اور ٹی وی شخصیات جیسے موضوعات شامل تھے۔

15 جولائی 2003ء کو جاپانی ویکیپیڈیا نے 1000 صفحات کا سنگ میل مکمل کرنے کے محض 4 ماہ بعد اپنے 10000 مضامین مکمل کیے۔ اس معاملے میں اس نے انگریزی ویکیپیڈیا کو بھی پیچھے چھوڑدیا کیونکہ جاپانی ویکیپیڈیا نے انگریزی ویکیپیڈیا سے کم وقت میں یہ مقام حاصل کیا تھا۔ 2004ء کے اوائل تک جاپانی ویکیپیڈیا پر 30000 مضامین تھے۔ مضامین اور صارفین کی تعداد برق رفتاری سے ترقی کر رہی تھی اور نتیجتاً ستمبر کے آخر تک 750000 مضامین لکھے جا چکے تھے۔

اس کی اہم وجوہات میں یاہو جاپان پر اس کی متعدد روابط کا ظاہر ہونا تھا۔ یہ تو نہیں معلوم کہ یاہو نے کب سے جاپانی ویکیپیڈیا کے روابط کو اپنے مضامین میں شامل کرنا شروع کیا، لیکن اگست 2004ء تک یاہو جاپان کے درجنوں مضامین پر جاپانی ویکیپیڈیا کے روابط موجود تھے جس کی وجہ سے جاپانی ویکیپیڈیا کو زبردست پہچان ملی جو اس کی توسیع میں مددگار ثابت ہوئی۔[حوالہ درکار]

اعزازات ترمیم

ستمبر 2004ء میں جاپان کی اشتہاری تنظیم[4] نے جاپانی ویکیپیڈیا کو “2004 ویب تخلیقی انعام-شخصی خصوصی انعام“ [5] سے نوازا۔ عموماً یہ انعام جاپانی زبان میں ویب پر غیر معمولی شراکت والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ جاپانی ویکیپیڈیا کی جانب سے اس اعزاز کو متعلقہ صارف نے وصول کیا۔

خصوصیات ترمیم

جاپانی ویکیپیڈیا انگریزی ویکیپیڈیا سے کئی معاملوں میں مختلف ہے۔

  • انگریزی ویکیپیڈیا کے برخلاف جاپانی ویکیپیڈیا میں ویکیپیڈیا:جملہ قوانین سے چشم پوشی ابھی بھی مسودہ کی شکل میں ہے۔
  • کوئی بھی مضمون اسی وقت قابل قبول ہے جب وہ ریاستہائے متحدہ امریکا اور جاپان دونوں ملکوں کے قوانین کے مطابق ہو، حالانکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر صارفین جاپان میں رہتے ہیں۔ اس کے دو غیر معمولی نتائج سامنے آتے ہیں۔
    • ریاستہائے متحدہ امریکا کے قانون کی منصفانہ استعمال والی شق نافذ نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ مضامین اور فائلیں ممنوع ہیں جو گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ کے حامل نہیں ہوتے، اگرچہ وہ منصفانہ استعمال کے قانون کی رو سے جائز ہو۔
    • غیر قانونی مواد آرکائیو میں نہیں رکھا جا سکتا، اگرچہ اسے صارف نے ہٹا دیا ہو کیونکہ وہ اس صورت میں بھی تاریخچے میں محفوظ رہتا ہے۔ اگر کسی درست مضمون میں کوئی غیر قانونی ترمیم ہوتی ہے تو پورا درست مضمون عارضی طور پر حذف کر دیا جائے گا اور درستی کے بعد پھر سے شائع کیا جائے گا۔[6]
  • اقتباسات کے اندراج کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ اقتباس کے متعلق جی ایف ڈی ایل کے اطلاق میں اختلاف ہے۔ جن مضامین میں اقتباس ہوں انھیں درج ذیل قانون پر کھرا اترنا ضروری ہے۔
    1. حوالہ بہت واضح ہو۔
    2. اقتباس کا درج کرنا حتمی ہو۔
    3. اقتباس کی کتابت اور خود اقتباس میں مقدار و معیار کا لحاظ رکھا گیا ہو۔
    4. درج شدہ اقتباس اور اس کا حوالہ دونوں نمایاں ہو اور دونوں میں بآسانی فرق کیا جا سکے۔
  • بین الویکی نقل و چسپاں بشمول مضمون کو ضم کرنا، تقسیم کرنا اور دوسری زبان سے ترجمہ کرنا ممنوع ہے اِلّا یہ کہ ترمیم کے خلاصہ میں اصلی مضمون کا حوالہ مع تاریخ درج ہو۔ اس لیے کہ یہ طریقہ جی ایف ڈی ایل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔[7] اس طرز پر بنایا گیا مضمون حذف کر دیا جائے گا۔ انگریزی ویکییڈیا میں بھی کچھ ایسی ہی پالیسی ہے مگر خال خال ہی نافذ ہوتی ہے۔
 
جاپانی ویکیپیڈیا میں دوسرے ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے گمنام صارفین کی شراکت داری زیادہ ہے۔[8]
  • ویکیپیڈیا کی دوسری زبانوں کے نسخوں کے مقابلے میں جاپانی ویکیپیڈیا کے شراکت داروں میں آئی پی صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ (گراف دیکھیں)
  • فعال صارفین کے لحاظ منتظمین کی تعداد سب سے کم جاپانی ویکیپیڈیا میں ہے۔ (محض 0.3%)۔ [9]
  • جاپانی ویکیپیڈیا پر ترمیم نہایت حساس عمل ہے۔ کسی بھی مضمون کو محض 3 یا 4 ترمیم کے بعد ہی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ محفوظ شدہ مضامین پھر سے قابل ترمیم نہیں ہوں گے الا یہ کہ کوئی واضح طور پر اس کی درخواست دے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ستمبر 2005ء میں محفوظ شدہ مضامین کے معاملے میں جاپانی ویکیپیڈیا جرمن ویکیپیڈیا کے بعد دو ہفتوں تک دوسرے نمبر پر رہا تھا۔[10] مئی 2008ء میں 0.0906 فیصد مضامین مکمل طور پر محفوظ شدہ تھے جن میں صرف منتظمین ہی ترمیم کر سکتے تھے جو 10 ویکیپیڈیاؤں میں سب سے زیادہ تھا۔ [11]

حساس موضوعات والے مضامین جیسے دوسری جنگ عظیم، جرائمی جنگ اور موجودہ سرحدی تنازعات ہمیشہ محفوظ ہوتے ہیں۔

  • 18 اپریل 2010ء کو ویکی منصوبوں کے ناموں کو مختصر کرنے کے لیے نئے نام کی تخلیق کی پیشکش کی گئی۔ اس پیشکش کو بالآخر نئے نام プロジェクト (پروجیکٹ) کی شکل میں اسی سال 20 ستمبر کو قبول کیا گیا۔[12]
  • علاقائی شہری ناموں کے حامل مضامین حذف کر دیے جائیں گے الا یہ کہ وہ عوامی شخصیت ہو۔ Shosei Koda ایک جاپانی شہری جو عراق میں اغوا کیا گیا تھا، اس سے متعلق مضمون اس کے نام سے نہیں ہے،[13] البتہ سابق وزیر اعظم Yasuo Fukuda کا نام مضمون میں لکھا جا سکتا ہے کیونکہ وہ ایک عوامی شخصیت ہے۔ مجرم اور جرم کے شکار افراد نجی شہری مانے جاتے ہیں، اگرچہ ان کا معاملہ میڈیا میں خوب زیر بحث ہو، ان کے نام ان کی موت کے بعد ہی شائع جائیں گے۔ [14]
  • مضمون خبر کا حصہ نہ ہو۔ حالیہ واقعات پر مضامین کو پسند نہیں کیا جاتا ہے۔[15]
  • ترامیم پر روک لگانے کے لیے جاپانی منتظمین ایک مضمون میں مختصر سی مدت میں ہوئی متعدد مختصر ترامیم کے تئیں بہت منفی رویہ اپناتے ہیں۔[16]
  • انگریزی مضمون ویکیپیڈیا:پلاٹ کا خلاصہ کیسے لکھیں کا جاپانی نسخہ رسمی رہنما ہے۔
  • انگریزی مضمون ہینڈلنگ ٹرائویا بھی رسمی رہنما ہے۔
  • ٹوکاو بوروکاو ایرائی (درخواستیں بلاک کرنا) جو انگریزی ویکیپیڈیا میں کوئی قانون نہیں ہے مگر جاپانی ویکیپیڈیا میں اکثر زیر استعمال رہتا ہے۔ اور اکثر فعال رہنے والے اور طویل مدت مدت تک فعال رہنے والے صارفیں کو بھی شناخت کر کے بلاک کر دیا جاتا ہے۔
  • چونکہ صارفین کی اکثریت جاپان میں رہتی ہے لہذا جاپان اس کا مرکز ہے۔ جب بھی وہ کسی غیر جاپانی جگہ کا حوالہ دیتے ہیں تو “بیرون ملک“ لکھ دیتے ہیں۔ اور مضامین پر جاپانی نقظہ نظر کے حوالے کثرت سے ملتے ہیں۔ تاہم اب یہ رجحان ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ [17]
  • جاپانی ویکیپیڈیا کے صارفین عموما مانگا کی جلدوں یا انائم کے سلسلوں کی فہرستوں کی تخلیق نہیں کرتے۔ البتہ چند استثنا بھی پائے جاتے ہیں: ja:Q.E.D. 証明終了のエピソード一覧 اور ja:ONE PIECE (アニメ) のエピソード一覧۔ مانگا سے متعلق مضامین میں ابواب کی بھی فہرست نہیں ہوتی۔

ثقافت ترمیم

انڈریو لیہ نے لکھا ہے کہ 2 چینل کے اثر کی وجہ سے جاپانی ویکیپیڈیا کے صارفین زیادہ تر غیر مندرج اور گمنام ہیں۔[18] غیر مندرج صارفین کی تعداد میں کمی کی وجہ سے جاپانی ویکیپیڈیا کے صارفین مجموعی طور پر بین الاقوامی ویکیپیڈیا کمیونٹی اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے دوسری زبان کے ویکیپیڈیا صارفین کے مقابلے میں کم ہی رابطہ رکھتے ہیں۔ لیہ نے مزید لکھا کہ جاپانی ویکیپیڈیا کے صارفین مغربی زبانوں کے صارفین کی بنسبت ترمیمی جنگ میں کم ہی حصہ لیتے ہیں۔ اس کی بجائے وہ اپنے منتخب کردہ نام سے ایک متبادل مضمون بنا لیتے ہیں۔[19]

  • جیمی ویلز نے ایک کانفرنس میں یہ انکشاف کیا کہ جاپانی ویکیپیڈیا پر دیگر منصوبوں کے مقابلہ میں پاپ ثقافت کا غلبہ ہے۔ اپنی ایک سلائڈ میں انھوں نے نیو یارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے دکھایا کہ "بمشکل 20 فیصد مضامین کسی اور موضوعات پر تھے"۔ [20] اسی لیے مارچ 2010ء کے اوائل تک جاپانی ویکیپیڈیا منتظمین کے معاملے میں کمزور تھا۔

نوبیو آئیکیڈا جاپان کے ایک مشہور پبلک پالیسی اکیڈمک اور میڈیا نقاد نے جاپانی ویکیپیڈیا کو جاری 2 چینل رجحان سے متعلق صلاح دی ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ گمنام اور آئی پی صارفین کو احازت دینے سے ایک ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جس سے 2 چینل جیسے گمنام پیغام رسانی کے بورڈ جود میں آتے ہیں،[21] جہاں نفرت انگیز کلام، ذاتی حملہ اور اظہار نا پسندیدگی بہت عام اور تفریح کا مرکز بن جاتے ہیں۔[22]“ انھوں نے ایک جذباتی پیغام "ذہنی دباؤ سے نجات پائیں" میں جاپانی انٹرنیٹ کا ماحول بتایا جہاں 90 فیصد بلاگ گمنام ہیں جبکہ امریکا میں 80 فیصد بلاگ کسی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ آئیکیڈا کی دلیل 2چینل کے ثقافتی باہمی تعلقات، اثر و رسوخ اور گمنام صارفین کے تئین ایک واحد حوالہ نہیں ہے بلکہ اور بھی مآخذ موجود ہیں۔ref>"About Japanese Wikipedia, Hatena Keyword, Japanese"۔ D.hatena.ne.jp۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012  </ref>[23] سنہ 2006ء میں ایک صارف کیزو ناوکو 木津 尚子 نے بتایا کہ جاپانی ویکیپیڈیا کے زیادہ تر صارفین صفحہ کی ترمیم اور تصویر اپلوڈ کرنے سے شروعات کرتے ہیں اور اکثریت اس کو پورا کرنے میں جٹی رہتی ہے۔ کچھ صارف منتظم بننے کی درخواست دیتے ہیں۔ کیزو کہتے ہیں کہ “کچھ لوگ طاقت حاصل کرنے کے لیے منتظم بننے کی درخواست دیتے ہیں جو افسوسناک ہے اور درخواست نامنظور ہونے پر افسردہ ہو جاتے ہیں۔ “[24]

حوالہ جات ترمیم

  1. "[Wikipedia-l] new language wikis"۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2016 
  2. メインページ۔ Wikipedia (بزبان اليابانية)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2009 
  3. An early Japanese language Wikipedia HomePage (revision #3), dated 2001-03-20 23:00, using رومن نویسی Japanese. A subsequent version (revision #5, dated 2001-03-23 14:52) attempts at vertical text.
  4. "JAA English site"۔ Jaa.or.jp۔ 02 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  5. ギョーム・ブランシャー۔ "on the Web Advertising Bureau"۔ Award.wab.ne.jp۔ 02 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  6. ja:Wikipedia:削除の方針
  7. ja:Wikipedia:削除依頼/勝興駅
  8. 46% of the total contributions, compared to 31%, 28% and 19% of English, German and French editions. See Wikistats, ja, en, de, fr (May 31, 2008; English stats updated to October 2006, German February 2008).
  9. "List of Wikipedias by speakers per article"۔ Meta.wikimedia.org۔ 2012-02-09۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  10. Erik Möller: Wikipedia page protection report Wikitech-l mailing list, Sep 14 00:39:12 UTC 2005
  11. Tim 'avatar' Bartel: Entsperrung der Wikipedia آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ article.gmane.org (Error: unknown archive URL) WikiDE-l mailing list, 2008-05-28 07:45:55 GMT (in German)
  12. ja:Wikipedia‐ノート:ウィキプロジェクト/名前空間の新設
  13. ja:イラク日本人青年殺害事件
  14. Česky۔ "Wikipedia:存命人物の伝記 - Wikipedia" (بزبان جاپانی)۔ Ja.wikipedia.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  15. ja:Wikipedia:性急な編集をしない
  16. ja:Wikipedia:同じ記事への連続投稿を減らす
  17. ja:Wikipedia:日本中心にならないように
  18. Lih, p. 145.
  19. Lih, p. 146.
  20. "Wikipedia Looks Hard at Its Culture"۔ The New York Times۔ 31 August 2009۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2016 
  21. "Japanese Find a Forum to Vent Most-Secret Feelings"۔ Nytimes.com۔ 2004-05-09۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  22. "2channel-ization of Wikipedia, Nobuo Ikeda's official blog, 2006, Japanese"۔ Blog.goo.ne.jp۔ 20 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  23. "Japanese Wikipedia is like honey bucket of Japanese internet." (بزبان اليابانية)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2009  interview with Kazuhiko Nishi (in Japanese). J-CAST News.
  24. "How and Why Wikipedia Works: An Interview with Angela Beesley, Elisabeth Bauer, and Kizu Naoko." () Proceedings of the International Symposium on Wikis (WikiSym), 21-23 Aug. 2006, Odense, Denmark, ACM Press , 2006. Page 3-8. Retrieved on October 31, 2011.

بیرونی روابط ترمیم