جلدی امراض (انگریزی: Skin condition) عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جلد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جلدی' بنا جو ترکیب میں بطور صفت استعمال ہوا ہے۔ اور عربی اسم 'مرض' کی جمع 'امراض' بطور موصوف لگنے سے مرکب توصیفی 'جلدی امراض' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔[1] یہ بیماریاں انسانی جلد یا چمڑے پر ظاہر ہوتی ہیں۔

جلد پر ظاہر ہونے والی کینسر جیسے مرض کی رسولیوں کی تصویر

کچھ عام اقسام کی بیماریاں ترمیم

  • ایسی بہت سی بیماریاں ہیں۔ ان میں سے ایک برص وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔جلد پر نمایاں سفید دھبوں کا نمودار ہونا درحقیقت جسمانی دفاعی نظام کی جانب سے جلدی خلیات پر حملہ کرنا ہوتا ہے جو جلد کو رنگ دینے والے جز میلانن پر ہوتا ہے، تاہم یہ دیگر آٹو امیون امراض جیسے تھائی رائیڈ امراض کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
  • سوزش جلد خشک، کھجلی اور جلد پر سرخ نشانات عام طور پر گردن یا کہنیوں کے پاس ظاہرتے ہیں۔
  • کھلے زخم خاص طور پر پیروں میں ذیا بطیس (شوگر کی بیماری) کی وجہ سے آتے ہیں۔
  • چنبل مرض میں جلد سرخ ہوجاتی ہے اور گلابی رنگ کے دانے نکل آتے ہیں۔
  • خشک اور پھٹی ہوئی جلد والے پیر: ایک طبی تحقیق کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل کے نتیجے میں جلد انتہائی خشک ہوجاتی ہے خاص طور پر پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے اور حالت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر کا رخ کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔
  • ہاتھوں میں پسینہ: گر ہاتھوں پر بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ تھائی رائیڈ امراض کے ساتھ ساتھ جسم سے ضرورت سے زیادہ پسینے کے اخراج کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
  • سیاہ گومڑ یا تل: عام طور پر بہت نمایاں سیاہ تل یا گومڑ جلد کے کینسر کی علامت ثابت ہو سکتے ہیں۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "جلدی امراض ( جِلْدی اَمْراض ) { جِل + دی + اَم + راض } ( عربی )"۔ 14 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2020 
  2. وہ امراض جو جلد سے ظاہر ہوتے ہیں