جنون (mania / جمع: جنائن) کو طب نفسی میں ایک شدید مزاجی مرض کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے اور اس مرض کی نمایاں علامات میں ؛ انشرح (elation)، اشتعال (agitation)، فرط ہیجان (hyperexcitability)، فرط سرگرمی (hyperactivity) اور خیالات و گمان کی آمد و پیداوار میں بڑھی ہوئی روانی کے ساتھ گفتار و کلام میں تیزی جیسی کیفیات شامل ہوتی ہیں۔ خیالات و گفتار میں تیزی و بیچینی کی کیفیت کو علم طب میں پروازِ افکار (flight of ideas) جیسی اصطلاح کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔[1] اس سے اسم صفت، مجنون (manic) بنایا جاتا ہے اور اس کی جمع مجانین کی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ایک آن لائن لغت میں جنون کی تعریف کا اندراج۔