جونسن اینڈ جونسن (انگریزی: Johnson & Johnson) میں ریاستہائے متحدہ امریکا میں 1886ء میں قائم ہونے والی ایک کمپنی ہے جو طبی آلات، ادویہ اور صارفین کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔

داغ دار مصنوعات کا الزام ترمیم

جونسن اینڈ جونسن کو 2017ء میں ایک امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کو گیارہ کروڑ جرمانہ ادا کرے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ جونسن اینڈ جونسن کا ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے سے انھیں کینسر ہو گیا۔[1]

جونسن اینڈ جونسن پر امریکا کی تقریباً تمام ہی ریاستوں کی عدالتوں میں 19 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن میں کمپنی کی دیگر مصنوعات سمیت ان کے پاؤڈر کے حوالے سے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ کمپنی پر الزام ہے کہ ان کا پاوڈر بچوں میں جلد کے کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور کمپنی کے پاوڈر استعمال کرنے سے متعدد بچے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد کمپنی نے اپنے اوپر ہزاروں مقدمات کیے جانے اور الزامات کے بعد امریکا اور کینیڈا میں اپنے پاؤڈر کی فروخت کو بند کر دیا۔[2]

کمپنی نے کورونا وائرس کا ٹیکا متعارف کروانے بھرپور کوشش کی مگر اس کے مطابق جن افراد پر اس ویکسین کی آزمائش کی جا رہی تھی ان میں سے ایک میں ایک نامعلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے اس ویکسین کی مطبی آزمائش کو اکتوبر 2020ء میں عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم