جوہری ہتھیاروں کو تجربات کے لیے چلانے کو جوہری تجربہ یا ایٹمی تجربہ کہتے ہیں۔ گو ایٹمی تجربہ کی اصطلاح زیادہ معروف ہے لیکن سائنسی لحاظ سے نیوکلیائی تجربہ یا مرکزی تجربہ زیادہ صحیح ہے۔

بیسویں صدی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے والے بیشتر ممالک نے جوہری تجربات کیے ہیں۔ جوہری تجربات سے جوہری ہتھیاروں کے کام کرنے کے طریقۂ کار، مختلف حالات میں ان کی کارکردگی اور مختلف ساختوں پر ان کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ جوہری تجربات، سائنسی اور فوجی طاقت کی علامت کے طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔ بہت سے تجربات واضح طور پر سیاسی بنیادوں پر کیے گئے ہیں۔ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے بیشتر ممالک جوہری تجربات کو عوامی طور پر اپنے جوہری طاقت ہونے کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پہلا جوہری دھماکا امریکا نے 16 جولائی 1945ء کو ٹرینیٹی کے مقام پر کیا جس کا توانائی کا اخراج 20 کلوٹن تھا۔

جوہری تجربہ کرنے والے ممالک ترمیم

نگار خانہ ترمیم