جھیل ٹانا نیل ازرق کا منبع اور ایتھوپیا کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہ تقریبا 84 کلومیٹر طویل اور 66 کلومیٹر عریض ہے اور ملک کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ جھیل کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 15 میٹر ہے اور یہ سطح سمندر سے 1840 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

اپریل 1991ء میں خلاء سے لی گئی جھیل ٹانا کی تصویر

جھیل ٹیانا میں دریائے ریب اور دریائے گومارا کا پانی گرتا ہے۔ اس جھیل میں کئی جزائر واقع ہیں جن کا انحصار جھیل میں سطح آب کی بلندی پر ہے جو ایک اندازے کے مطابق گذشتہ 400 سال میں 6 فٹ گرچکی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم