جھیل ہیورون شمالی امریکا میں واقع 5 عظیم جھیلوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس کے مغرب میں جھیل مشی گن اور مشرق میں جھیل اونٹاریو واقع ہیں۔ اس کانام فرانسیسی جہاز رانوں نے مقامی آبادی کے نام پر رکھا جو ہیورون کہلاتی تھی۔

جھیل ہیورون / Lake Huron
جھیل ہیورون اور دوسری عظیم جھیلوں کا نقشہ
محل وقوعشمالی امریکا
گروہعظیم جھیلیں
جغرافیائی متناسقصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔44°48′N 82°24′W / 44.8°N 82.4°W / 44.8; -82.4
قسمبرف تودائی
بنیادی اضافہآبنائے میکِناک, سینٹ ماری دریا
بنیادی کمیسینٹ کلیر دریا
Catchment area74,700 مربع میل (193,000 کلومیٹر2)
نکاسی طاس ممالککینیڈا، ریاست ہائے متحدہ امریکا
زیادہ سے زیادہ. لمبائی206 میل (332 کلومیٹر)
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی152 میل (245 کلومیٹر)
رقبہ سطح23,010 مربع میل (59,600 کلومیٹر2)[1]
اوسط گہرائی195 فٹ (59 میٹر)
زیادہ سے زیادہ. گہرائی750 فٹ (230 میٹر)[1]
پانی کا حجم849 cu mi (3,540 کلومیٹر3)
Residence time22 سال
ساحل کی لمبائی13,825 میل (6,156 کلومیٹر)
سطح بلندی577 فٹ (176 میٹر)[1]
جزائرمانیٹولِن
Sections/sub-basinsجورجین کھاڑی, شمالی رودبار
آبادیاںبے شہر, الپینا, چیوبیگن, سینٹ احنس, پورٹ ہیورون مشیگن میں; گوڈیریچ, سارنیا انٹاریو میں
حوالہ جات[1]
1 Shore length is not a well-defined measure.
Ipperwash Beach, Lake Huron
جھیل کا ایک خوبصورت منظر

یہ سطحی رقبے کے اعتبار سے عظیم جھیلوں کے سلسلے کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ 23،010 مربع میل (59،596 مربع کلومیٹر) کے ساتھ یہ تقریبا امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ زمین پر تازہ پانی کی تیسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ اس کا حجم 850 مکعب میل (3540 مکعب کلومیٹر) ہے اور ساحلوں کی لمبائی 3،827 میل (6،157 کلومیٹر) ہے۔

جھیل ہیورون کی سطح سطح سمندر سے 577 فٹ (176 میٹر) بلند ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 195 فٹ (59 میٹر) جبکہ زیادہ سے زیادہ گہرائی 750 فٹ (229 میٹر) ہے۔ جھیل کی لمبائی 206 میل (332 کلومیٹر) اور چوڑائی 183 میل (245 کلومیٹر ہے)۔

جھیل ہرون

جھیل ہرون کے مغرب میں امریکی ریاست مشی گن اور مشرق میں کینیڈا کا صوبہ اونٹاریو ہے۔ یہ شمالی امریکا کی پانچ عظیم جھیلوں میں سے ایک ہے۔ جھیل کا نام ابتدائیییی فرانسیسی مہم جوؤں نے ہرون لوگوں کے نام پر رکھا جو یہاں آباد تھے۔

جغرافیہ ترمیم

عظیم جھیلوں میں سے جھیل ہرون دوسرے نمبر پر سب سے بڑی ہے۔ اس کا کل رقبہ 59596 مربع کلومیٹر ہے جو مغربی ورجینیا کی ریاست کے تقریباً برابر ہے۔ یہ دنیا میں میٹھے پانی کی تیسری بڑی جھیل ہے۔ اس میں 3540 مکعب کلومیٹر پانی موجود ہے۔ اس کا ساحل 6157 کلومیٹر طویل ہے۔

جھیل ہرون سطح سمندر سے 176 میٹر بلند ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 229 میٹر ہے۔ اس کی لمبائی 332 کلومیٹر اور چوڑائی 245 کلومیٹر ہے۔

جھیل ہرون کے کنارے آباد اہم شہروں میں بے سٹی، الپینا، روجرز سٹی، چیبوگن، سینٹ اگنیس اور پورٹ ہرون ہیں جو مشی گن میں واقع ہیں۔ گوڈرچ اور سرنیا اونٹاریو، کینیڈا میں ہیں۔ اس جھیل کی اہم خاصیت مینی ٹولین کا جزیرہ ہے جو شمالی راستے اور جارجین کی خلیج کو الگ کرتا ہے۔ یہ میٹھے پانی کی جھیل میں موجود دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔

جیالوجی ترمیم

جھیل ہرون جھیل مشی گن کے ساتھ ہی موجود ہے جو ایک سٹریٹ کی وجہ سے جغرافیائی اور ہائیڈرولوجی کے اعتبار سے الگ ہیں۔ جھیل سپیرئیر دونوں سے تھوڑی سی بلند ہے۔ یہ جھیل سینٹ میری کے دریا میں خارج ہوتی ہے اور جنوب کی طرف یہ دریا آگے جا کر جھیل ہرون سے مل جاتا ہے۔

دیگر عظیم جھیلوں کی مانند یہ جھیل بھی براعظمی گلیشئروں کے پگھلنے سے بنی تھی جو پچھلے برفانی دور میں یہاں موجود تھے۔

تاریخ ترمیم

چونکہ اس جھیل کے دریافت کرنے والے فرانسیسی دیگر جھیلوں کے بارے کچھ نہیں جانتے تھے، وہ اسے تازہ پانی کے سمندر کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔ جھیل ہرون کو ابتدائیییی نقشوں میں ہرون لوگوں کی جھیل کے نام سے بھی ظاہر کیا جاتا تھا۔

1913 کا طوفان ترمیم

9 نومبر 1913 کو جھیل ہرون میں ایک بڑا طوفان آیا جس کی وجہ سے 235 ملاح اور دس جہاز ڈوب گئے جبکہ بیس سے زیادہ جہاز ساحل پر چڑھ گئے۔ یہ طوفان سولہ گھنٹے جاری رہا۔

جھیل ہرون میں ڈوبے والے جہاز ترمیم

1000 سے زیادہ جہاز جھیل ہرون کے پانیوں میں ابھی بھی ڈوبے ہوئے ہیں جن میں عظیم جھیلوں میں سفر کرنے والا پہلا جہاز بھی شامل ہے۔

ساگینا کی خلیج ترمیم

1000 سے ہزار سے زیادہ ڈوبے ہوئے جہازوں میں سے 185 ساگینا کی خلیج میں موجود ہیں۔

جارجین خلیج، شمالی راستہ ترمیم

212 جہاز جارجین خلیج میں ڈوبے ہوئے موجود ہیں۔ یہ خلیج جھیل ہرون پر واقع سب سے بڑی خلیج ہے۔ اس میں 30000 سے زیادہ جزائر موجود ہیں اور یہاں تفریحی مواقعے اور پاس سے گذرنے والے جہازوں کے لیے خطرات بھی موجود ہیں۔

ماحولیات ترمیم

جھیل ہرون کے بھرنے کا وقت بائیس سال ہے۔

جھیل ہرون میں بے شمار اقسام کی مچھلیاں اور دیگر آبی جاندار موجود ہیں۔ متعارف کرائی گئی اقسام کے جانوروں کی وجہ سے اس جھیل پر کافی برا اثر پڑا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت John W. (ed.) Wright; Editors and reporters of نیو یارک ٹائمز (2006)۔ نیو یارک ٹائمز Almanac (2007 ایڈیشن)۔ New York, New York: Penguin Books۔ صفحہ: 64۔ ISBN 0-14-303820-6  Cite uses deprecated parameter |coauthors= (معاونت)