جیاسدھا

بھارتی فلمی اداکارہ

جیاسدھا (انگریزی: Jayasudha) (ولادت: 17 دسمبر 1958ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جنھوں نے بنیادی طور پر تیلگو سنیما میں کام کیا ہے۔[4] وہ سکندرآباد سے کانگریس کی سابقہ ​​رکن پارلیمان بھی رہ چکی ہیں۔ جیاسدھا تمل، ملیالم، ہندی اور کنڑ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کو ڈاکٹر بی آر آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا ہے۔ جیاسدھا کو فلم دنیا میں خاص طور پر جنوبی فلموں میں سہاجا نٹی کے نام سے مشہور ہیں۔

جیاسدھا
(تیلگو میں: జయసుధ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 مئی 2009  – 16 مئی 2014 
معلومات شخصیت
پیدائش 17 دسمبر 1958ء (66 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات نتن کپور (1985–14 مارچ 2017)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان،  ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تیلگو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو،  ملیالم،  ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نندی اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ
فلم فیئر اعزاز جنوبی  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی ترمیم

جیاسدھا ممتاز اسکالر اور ادبی تاریخ دان، نڈوڈولو وینکٹارا اور گڈگو کرشنا مورتی کی پوتی ہیں۔ ان کی شادی مشہور سنیما پروڈیوسر وڈے رمیش کے بہنوئی راجندر پرساد سے وجئے واڑہ میں ہوئی تھی۔ بعد میں یہ شادی طلاق پر ہی ختم ہو گئی۔[5] اس کے بعد ، انھوں نے 1985ء میں اداکار جتیندر کے کزن ، پروڈیوسر نتن کپور سے شادی کی اور ان دو بیٹے، نہار اور شریان تھے۔

جیاسدھا کی فلمی دنیا میں سہیلیاں ہیں، جیسے رادھیکا سرتھکمار اور جیا پردا ، جن کے ساتھ انھوں نے اڈوی راموڈو اور میگھاسندرسیم جیسی متعدد فلموں میں اداکاری کی تھی۔[6][7] انھوں نے 2001 میں عیسائیت قبول کی اور 2009ء کے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں سکندرآباد حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔[8] 2014ءکے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں وہ الیکشن ہار گئیں اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

جیاسدھا کے شوہر نتن کپور نے 14 مارچ 2017ء کو ایک عمارت کے اوپر سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔[9] بتایا گیا تھا کہ وہ کئی سالوں سے افسردگی کے شکار تھے، لیکن ان کی خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔[10]

ایوارڈ ترمیم

فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ ترمیم

  • 1976ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم جیوتی کے لیے
  • 1977ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم آتما کتھا کے لیے
  • 1981ء-فلم فیئر کا خصوصی جیوری ایوارڈ برائے بہترین کارکردگی ، فلم پریمبھیشکم کے لیے
  • 1982ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم گروہ پرویسام کے لیے
  • 2003ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو معاون اداکارہ، فلم اماں نانا اے تمیلہ امائی کے لیے
  • 2008ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو معاون اداکارہ، فلم کوتھا بنگارو لوکم کے لیے
  • 2010ء- فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ ساؤتھ

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0419707 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جنوری 2016
  2. بنام: Jayasudha — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/167255
  3. Jayasudha's husband Nitin Kapoor commits suicide — اخذ شدہ بتاریخ: 20 مئی 2020
  4. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jayasudha" 
  5. "Exclusive biography of #Jayasudha and on her life."۔ FilmiBeat۔ 03 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2020 
  6. "Nilacharal"۔ 05 نومبر 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2006 
  7. "Stars : Star Interviews : JAYASUDHA"۔ 15 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2008 
  8. "Andhra Pradesh / Hyderabad News : Jayasudha to join Congress today"۔ The Hindu۔ 15 October 2008۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2012 
  9. "Archived copy"۔ 15 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2017 
  10. "Nitin Kapoor, Jeetendra's cousin and Telugu actor Jayasudha's husband, found dead- Entertainment News, Firstpost"۔ Firstpost۔ 2017-03-15۔ 03 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2020 

(مراجع) ترمیم