جیمز کک (انگریزی: James Cook) (پیدائش: 27 اکتوبر 1728ء – وفات: 14 فروری 1779ء) ایک انگریز مہم جو، جستجو گر، جہاز راں اور نقشہ نگار تھے۔ شاہی بحریہ میں کپتان کے عہدے پر رہتے ہوئے انھوں نے بحر الکاہل کے تین بحری سفر کیے اور آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں اور جزائر ہوائی پر پہنچنے والے پہلے یورپی شہری بنے۔ آپ نے دنیا کے گرد پہلا مکمل طور پر اندراج شدہ چکر لگایا اور نیوفاؤنڈلینڈ اور نیو زیلینڈ کا نقشہ بنایا۔

جیمز کک
(انگریزی میں: James Cook ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 اکتوبر 1728ء[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرٹن[3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 فروری 1779ء (51 سال)[5][6][7][8][9][10][11]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات تیز دار ہتھیار کا گھاؤ  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت برطانیہ عظمی[12]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن رائل سوسائٹی  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مہم جو[13]،  بحری افسر،  ماہر نباتیات  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[14][15]،  فرانسیسی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل کھوج،  نقشہ نگاری  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ شاہی بحریہ  ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
کاپلی میڈل (1776)[16]
رائل سوسائٹی فیلو   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 

آپ نے 1755ء میں شاہی بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور سات سالہ جنگ میں حصہ لیا اور بعد ازاں محاصرۂ کیوبک کے دوران دریائے سینٹ لارنس کے داخلے کے بیشتر علاقے کا معائنہ کیا اور نقشے بنائے۔

آپ نے یورپ کے نقشوں پر پہلی بار متعدد نئے علاقوں اور جزائر اور ساحلی علاقوں کو شامل کیا۔ بہترین جہاز رانی، تحقیق و نقشہ نگاری کی اعلیٰ صلاحیتوں، حقائق کی تصدیق کے لیے خطرناک ترین مقامات کی تلاش (مثال کے طور پر بار ہا مدار قطب جنوبی (Antarctic Circle) اور گریٹ بیریئر ریف کے سفر)، خطرناک صورت حال میں قیادت کی بہترین صلاحیت اور توقعات سے کہیں بڑھ کر کام کرنے کے باعث انھیں مہمات میں بھرپور کامیابی ملی۔

پہلی مہم میں آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں اور نیو زیلینڈ کو دریافت کرنے بعد آپ دوسری مہم میں 17 جنوری 1773ء کو مدار قطب جنوبی میں پہنچنے والے اولین افراد میں سے ایک بن گئے۔ اس مہم میں آپ نے جنوبی جارجیا و جنوبی سینڈوچ جزائر بھی دریافت کیے۔ انٹارکٹیکا کو دریافت کرنے کے بعد آپ جہاز کے لیے تازہ رسد حاصل کرنے کے لیے تاہیتی پہنچے۔ 1774ء میں آپ فرینڈلی جزائر، جزیرہ ایسٹر، جزیرہ نورفوک، نیو کیلیڈونیا اور وانواتو پہنچے۔

تیسرے سفر میں آپ جزائر ہوائی پہنچنے والے پہلے یورپی بنے۔ جہاں 1779ء میں مقامی افراد کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔

امریکا کی خلائی شٹل اینڈیور (Endeavour) جیمز کک کے پہلی مہم کے جہاز ہی سے موسوم ہے۔

کپتان جیمز کک کے تین بحری سفر۔ سرخرنگ پہلے سفر، سبزدوسرے اور نیلاتیسرے سفر کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کے مارے جانے کے بعد آپ کے گروہ کے اراکین کا سفر دندانے دار نیلے رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. بنام: (Marton 1728 - Hawaï 1779) — NMVW ID: https://hdl.handle.net/20.500.11840/pi25107 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020
  2. https://cs.isabart.org/person/62539 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  3. http://www.bbc.co.uk/history/domesday/dblock/GB-448000-513000/page/7 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اگست 2015
  4. http://www.bbc.co.uk/history/domesday/dblock/GB-448000-513000/page/7 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2017 — مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кук Джеймс
  5. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11897579w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  6. James Cook
  7. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w68s4p75 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p63372.htm#i633714 — بنام: Captain James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  9. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/10951 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  10. Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/23872 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  11. Dictionary of Canadian Biography ID: http://www.biographi.ca/en/bio/cook_james_4E.html — بنام: JAMES COOK — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: جامعہ ٹورانٹو — عنوان : Dictionary of Canadian Biography
  12. http://www.christies.com/lotfinder/books-manuscripts/captain-james-cook-and-captain-james-5605392-details.aspx
  13. بنام: ontdekkingsreiziger — NMVW ID: https://hdl.handle.net/20.500.11840/pi76328 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020
  14. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11897579w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  15. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/114739043
  16. Award winners : Copley Medal — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2018 — ناشر: رائل سوسائٹی