جیک مک لاگلن (اداکار)

امریکی اداکار

جیکب ایڈم ’’جیک‘‘ مک لاگلن (پیدائش: 7 اکتوبر 1982) ایک امریکی اداکار ہیں۔ وہ پال ہیگیز کی فلم ان دا ویلی آف ایلاہ میں اپنے کردار گورڈن بونر سے پہچانے جاتے ہیں۔ مک لاگلن اگرچہ ٹی وی پر مختلف مختصر کردار کرتے رہے ہیں، لیکن اُنھوں نے پہلی بار 2008 میں اسٹارز نیٹورک کے ٹی وی سلسلے کریش میں مرکزی کردار نبھایا۔ ان دنوں وہ اے بی سی سے نشر ہونے والے ڈرامے کوانٹیکو میں ایف بی آئی ایجنٹ رائن بوتھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

جیک مک لاگلن
(انگریزی میں: Jake McLaughlin ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش (1982-10-07) اکتوبر 7, 1982 (عمر 41 برس)
پیراڈائز، کیلی فورنیا، امریکا
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ اسٹفنی مک لاگلن (شادی. 2004)
اولاد 2
عملی زندگی
پیشہ اداکار
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی ایام ترمیم

جیک مک لاگلن، جان پی مک لاگلن اور ریبیکا کے ڈی وکٹوریا کی اولاد ہیں۔ چیکو، کیلی فورنیا میں نوٹری ڈیم کیتھولک اسکول اور چیکو ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ جنوبی کیلی فورنیا منتقل ہو گئے اور نارتھ ہالی ووڈ ہائی اسکول سے GED کا امتحان پاس کیا۔

2002 میں مک لاگلن نے امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ تیسری پیادہ فوج ڈویژن (3rd Infantry Division) کا حصہ رہے۔ اُن کی یونٹ بغداد میں داخل ہونے والی ابتدائی یونٹوں میں سے ایک تھی۔ مک لاگلن نے عراق میں چار سال خدمات انجام دیں اور خاصے زخمی رہے۔ اُن کے کا رہائے نمایاں کے اعتراف میں انھیں کئی میڈل اور اعزازات سے نوازا گیا۔

اداکاری ترمیم

فوج سے رخصت ہونے کے بعد، مک لاگلن نے یونیورسل اسٹوڈیوز میں بطور محافظ (سیکیورٹی گارڈ) کام کیا۔ اسی دوران انھیں پال ہیگیز کی فلم ان دا ویلی آف ایلاہ کے لیے اداکاروں کے انتخاب شروع ہونے کا علم ہوا۔ عراق جنگ اور فوج سے متعلق کہانی ہونے کے باعث پال ہیگیز فوج کا حصہ رہنے والوں کا آڈیشن بھی لے رہے تھے، چناں چہ مک لاگلن نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

پہلی فلم کی کام یابی کے بعد، وہ چند فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی چند اقساط میں نظر آئے۔ تاہم ٹی وی پر انھیں ایک مرکزی کردار 2009 میں ملا، جب انھیں آسکر انعام یافتہ فلم کریش کے ٹیلی ویژن چربے میں کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں، اُنھوں نے ٹیلی ویژن پر مختلف کردار نبھائے۔

2014 میں مک لاگلن نے این بی سی سے نشر ہونے والے ٹی وی سلسلے بیلیو کا مرکزی کردار ادا کیا۔

مارچ 2015 میں، وہ کوانٹیکو کی آزمائشی قسط کے لیے منتخب ہوئے جسے مئی میں اے بی سی نے سلسلے کے منتخب کیا۔ کوانٹیکو کی افتتاحی قسط 27 ستمبر 2015 کو نشر ہوئی۔

فلمی جدول ترمیم

فلمی کردار
سال عنوان کردار وضاحت
2007 ان دا ویلی آف ایلاہ گورڈن بونر
2008 کلوورفیلڈ ہیلی کوپٹر پائلٹ
2008 دا ڈے دا ارتھ اسٹوڈ اسٹل فوجی
2011 سپر 8 میرٹ
2011 واریر مارک بریڈفورڈ
2012 سیف ہاؤس ملر
2013 سیویجز ڈوک
2013 فورایور ٹام
ٹیلی ویژن کردار
سال عنوان کردار وضاحت
2007 دا یونٹ محافظ قید خانہ 1 قسط
2007 سی ایس آئی: کرائم سین انویسٹی گیشن میٹ بارٹلے 1 قسط
2012 سی ایس آئی: میامی سیم لاگلن 1 قسط
2008 لیوریج کیپٹن روبرٹ پیری 1 قسط
2008 کرمنل مائنڈز آفیسر ٹام کیسر 1 قسط
2008 ہیروز سلیگو 1 قسط
2009 کولڈ کیس جیمز ایڈیسن 2 اقساط
2009 کریش بو اولینویل مرکزی کردار (سیزن 2)، 13 اقساط
2009 چیزنگ اے ڈریم جان وین ہورن ٹی وی فلم
2010 این سی آئی ایس: لاس اینجلس کیتھ رش 1 قسط
2010 گریز اینیٹومی ایرون کاریو 1 قسط
2011 دا مینٹلسٹ روڈی میریمین 1 قسط
2011 ان پلین سائٹ جان شیئرز/جان اسٹلز 1 قسط
2012 دا فرنٹیئر کوپر ہیل ٹی وی پائلٹ
2014 بیلیو ٹیٹ مرکزی کردار، 13 اقساط
2014 اسکورپین لیفٹیننٹ جیمز کوربیٹ 1 قسط
2015 کوانٹیکو رائن بوتھ مرکزی کردار

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم