حسابداری (accountancy)، ایک پیشہ ہے اور اس پیشے میں جو حکمت عملی اور طریقہ کار استعمال ہوا کرتے ہیں انکا مجموعہ عموماً محاسبی (accounting) کہلاتا ہے۔ مشترکہ طور پر حسابداری اور محاسبی کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ ایک ایسا علم ہے جس میں مالیاتی اطلاعات کی شناخت، ان کا تخمینہ، نشان دہی (بعض اوقات افشا کرنا) اور ضمانت مہیا کی جاتی ہے، پھر اس محاسبی کی مدد سے اس ادارے کے مالکان، سرمایہ دار اور خراج وصول کرنے والے ادارے اپنے فیصلے کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے مزید مالیاتی وسائل فراہم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں۔