حسین شاہ ولی سلطنت قطب شاہی میں گولکنڈہ کے ایک صوفی بزرگ تھے۔ انھوں نے 1562ء میں مشہور حسین ساگر بنوایا تھا۔ ان کے اعزاز میں گنبدان قطب شاہی میں عبد اللہ قطب شاہ نے مزار بنوایا تھا جسے درگاہ حسین شاہ کہا جاتا ہے۔ وہ حسینی سیدہیں اور خواجہ بندہ نواز کی اولاد سے ہیں۔ ان کی وفات 1620ء یں ہوئی۔

حسین شاہ ولی
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 1620ء  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گولکنڈہ قلعہ میں آمد ترمیم

شاہ ولی سلطان ابراہیم قطب شاہ کے زمانہ حکومت میں گولکنڈہ میں تشریف لائے۔ گولکنڈہ کا سلطان اہل تشیع کا متبع تھامگر اہل سنت کے صوفیوں اور بزرگوں تی تعظیم کرتا تھا۔ سلطان نے شاہ ولی کے ٹہرنے کو بندوبست کیا اور پہلی ہی ملاقات میں ان کو 10،000 افواج کا کمانڈر نامزد کر دیا اور اور شاہی تعمیری کاموں کا سکریٹری بھی بنا دیا۔ کچھ وقت کے بعد سلطان ابراہیم نے ان کو اپنا بیٹا بنا لیا۔

وفات ترمیم

حسین شاہ کی وفات 12 فروری 1620ء کو ہوئی۔ ان کے اعزاز میں عبد اللہ قطب شاہ کے گنبدان قطب شاہی میں ان کا مزار اور درگاہ کی تعمیر کروائی جسے درگاہ حسین شاہ ولی کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم