حقِ استرداد(انگریزی: Veto)،وہ آئینی اختیارات جو کسی انفرادی شخصیت یا قومی نمائندے کوحاصل ہوتے ہیں جن کے ذریعے وہ کسی منظور شدہ یا زیر غور قرارداد کی کارروائی روک سکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے پانچ بنیادی ارکان امریکا، برطانیہ، روس، فرانس اور چین میں سے کوئی ایک ممبر ان اختیارات سے کام لے کر کونسل کی کسی کارروائی میں تعطل پیدا کر سکتا ہے۔