حکومت پنجاب

پاکستانی صوبائی حکوت

حکومت پنجاب (انگریزی: Government of Punjab) حکومت پاکستان کی ایک اکائی جس کی عملداری صوبہ پنجاب میں محدود ہے۔ اس کے سرکاری دفاتر لاہور میں واقع ہیں جو صوبہ پنجاب کا صدر مقام بھی ہے۔
پاکستان کا صوبہ پنجاب ملک کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے۔ حکومتِ پنجاب کے اختیارات اور ڈھانچہ آئین کی دفعات میں بیان کیا گیا ہے، جس میں 41 اضلاع اس کے اختیار اور دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ حکومت میں کابینہ، اراکین پنجاب صوبائی اسمبلی میں سے منتخب کردہ اور ہر محکمے میں غیر سیاسی سول عملہ شامل ہوتا ہے۔ صوبے پر ایک ایوانی مقننہ کے ذریعے حکومت ہوتی ہے جس کا سربراہ حکومت وزیر اعلیٰ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰٰ، ہمیشہ اسمبلی میں نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعت کا رہنما، کابینہ کے ارکان کا انتخاب کرتا ہے۔ اس طرح وزیر اعلیٰ اور کابینہ حکومت کے کام کاج کے ذمہ دار ہیں اور جب تک وہ منتخب اسمبلی کا اعتماد برقرار رکھے اس وقت تک عہدے پر رہنے کے حقدار ہیں۔ صوبے کا سربراہ گورنر کے نام سے جانا جاتا ہے، جسے وفاقی حکومت صدر کی جانب سے مقرر کرتی ہے، جبکہ صوبے کا انتظامی سربراہ چیف سیکرٹری پنجاب ہوتا ہے۔

حکومت پنجاب کی عملداری اس کی سرحدوں جو جنوب میں سندھ، مغرب میں بلوچستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات، شمال میں خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر، لداخ، کشمیر اور اسلام آباد، جبکہ مشرق میں بھارتی پنجاب اور راجستھان سے ملتی ہیں، تک محدود ہے۔ یہاں بولی جانے والی بڑی زبانوں میں پنجابی، اردو اور سرائیکی شامل ہیں۔

عہدیدار ترمیم

صوبائی قانون ساز اسمبلی ترمیم

پنجاب اسمبلی ایک یک ایوانی مقننہ ہے جس میں 297 منتخب اراکین ہیں، 66 نشستیں خواتین کے لیے اور 8 نشستیں غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہیں۔

حکومت پنجاب كا پرچم ترمیم

 
حکومت پنجاب كا پرچم

شعبه جات ترمیم

پنجاب حکومت میں 41 محکمے ہیں۔ ہر محکمہ کا سربراہ صوبائی وزیر (صوبائی اسمبلی کے منتخب رکن) اور ایک صوبائی سیکرٹری (عام طور پر BPS-20، 21 یا BPS-22 کا سرکاری ملازم) ہوتا ہے۔ تمام وزراء وزیر اعلیٰ کو رپورٹ کرتے ہیں، جو چیف ایگزیکٹو ہے۔ اور تمام سیکرٹریز چیف سیکرٹری پنجاب کو رپورٹ کرتے ہیں جو BPS-22 گریڈ کا بیوروکریٹ ہے۔ چیف سیکرٹری کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے۔ ان محکموں کے علاوہ، کئی خود مختار ادارے اور منسلک محکمے ہیں جو براہ راست یا تو سیکرٹریوں یا چیف سیکرٹری کو رپورٹ کرتے ہیں۔ پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بہتر انتظام کے لیے حکومت کی جانب سے ملتان میں سب سیکرٹریٹ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) جنوبی پنجاب کا دفتر قائم کیا گیا۔

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حکومت پنجاب کا موقع جال