Family Planning

خاندان کی وسعت اس کے وسائل تک محدود رکھنا۔ یعنی افراد کی تعداد اتنی ہونی چاہیے کہ خاندان کے وسائل ان کی ضروریات مروجہ معیار کے مطابق پوری کر سکیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اولاد کی پیدائش کا سلسلہ بالکل ہی منقطع کر دیا جائے بلکہ جہاں تک وسائل اجازت دیں۔ بچوں کی پیدائش ہونی چاہیے۔ جن کے پاس وسائل کی بہتات ہے ان پر کثرت اولاد کے سلسلے میں کوئی پابندی نہیں، لیکن قلیل وسائل رکھنے والے افراد کو تھوڑی اولاد پر قناعت کرنی چاہیے۔ خاندانی منصوبہ بندی ملک کی روزافزوں آبادی کو کم کرنے یا حد اعتدال پر رکھنے کا ایک مصنوعی طریقہ ہے۔ ایشیا کے دیگر پس ماندہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آبادی کے اضافے پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے ایک علاحدہ محکمہ قائم کیا گیا ہے جو لوگوں کو ضبط تولید کے متعلق مشورے، آلات اور دوائیں مہیا کرتا ہے۔