خواجہ محمد پارسا سلسلہ نقشبند کے بہت بڑے بزرگ ہیں

نام ترمیم

پورا نام محمد بن محمد بن محمود حافظی بخاری المعروف بخواجۂ پارسا: آپ حافظ الدین کبیر محمد بخاری نسل میں خواجہ بہاؤ الدین نقشبندی کے معروف خلفاء میں سے حافظِ فروع واصول اور جامع معقل و منقول،فائق علی الاقران تھے

پیدائش ترمیم

739ھ بخارا میں پیدا ہوئے۔ علوم اپنے شہر کے علما و فضلاء سے پڑھے اور فقہ کو ابی طاہر محمد بن محمد بن حسن طاہری تلمیذ صدر الشریعہ عبید اللہ محبوبی سے حاصل کیا اور کتاب فصل الخطاب حقائق علم لدنی اور دقائق طریق نقشندی میں تصنیف کی۔نفخات الانس میں لکھا ہے کہ آپ حج و زیارت کے بخارا سے روانہ ہوکر نسف و صغانیاں و ترمذ و بلخ و ہرات و جام وغیرہ سے گذر ے جہاں کے علما ورؤ سانے آپ کی بڑی تکریم کی۔ جب حج سے فارغ ہوئے تو آپ کو امراض لاحق ہوئے یہاں تک کہ آپ نے طواف وداع کا سواری پر کیا اور مدینہ منورہ کو تشریف لے گئے

وفات ترمیم

زیارت حرمین سے فارغ ہوکر 822ھ مدیمہ منورہ میں وفات پائی۔ مولانا شمس الدین محمد بن حمزہ فناری نے آپ پر نماز پڑھی اور جمعہ کی رات کو حضرت عباس کے قبہ کے پاس دفن کیا[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. خزینۃ الاصفیاء جلد سوم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 76،مکتبہ نبویہ لاہور