نفسیات خودی میں خود باخبری (انگریزی: Self-awareness) ایک تجربہ ہے جس میں ایک شخص خود کی شخصیت یا انفرادیت کو بہ درجۂ کامل سمجھنے کی کوشش کرے۔[1][2] جہاں شعور کسی کے ارد گرد کے ماحول، جسم اور طرز زندگی کی واقفیت ہے، خود باخبری اس شعور کی تسلیم شدگی ہے۔[3] خود باخبری میں ایک فرد کی دانستہ جاننے کی کوشش اور خود کے کردار، جذبات، مقاصد اور خواہشات کی سمجھ ہے۔ خود باخبری کے دو جامع زمرہ جات ہیں: اندرونی خود باخبری اور بیرونی خود باخبری۔[4] تشنج کے شکار لوگوں میں یہاں ایک فرق موجود ہے جو مثال کے طور پر یہ ہے کہ ان کی خود کار قوتیں عجیب و غریب طرز عمل کو جنم دیتی ہیں۔[5]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Google def: Self-awareness is the ability to focus on yourself and how your actions, thoughts, or emotions do or don't align with your internal standards. If you're highly self-aware, you can objectively evaluate yourself, manage your emotions, align your behavior with your values, and understand correctly how others perceive you.مئی 11, 2018
  2. "Self-awareness - Definition of Self-awareness by Merriam-Webster" 
  3. Ferris Jabr (2012)۔ "Self-Awareness with a Simple Brain"۔ Scientific American Mind۔ 23 (5): 28–29۔ doi:10.1038/scientificamericanmind1112-28 
  4. "What Self-Awareness Really Is (and How to Cultivate It)"۔ Harvard Business Review۔ 2018-01-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2018 
  5. شعور کی سائیکوپیتھولوجی[مردہ ربط]