خوگیری (انگریزی: Acclimatization) یا قبولیت ماحول یا ہم آہنگی یا ایکلیماٹائزیشن ایک ایسا عمل، جس میں جاندار، موسم یا آب و ہوا میں تبدیلی کے ساتھ مطابقت اختیار کرتا ہے۔

دو کوہ پیماء

با الفاظِ دیگر، جب کسی جاندار کا نئی آب و ہوا سے واسطہ پڑتا ہے تو وہ جاندار ایک عمل کے ذریعے اپنے آپ کو اُس آب و ہوا کے موافق بناتا ہے، اِس ہم آہنگی عمل کو خوگیری کہاجاتا ہے۔

تسمیات ترمیم

خوگیری فارسی زبان کے دو الفاظ خُو اور گیری کا مرکب ہے۔ خُو کے معانی فطرت، عادت اور مزاج کے ہیں، جبکہ گیری کا مطلب ہے اپنانا یا اختیار کرنا۔

نباتات ترمیم

کئی پودے، مثلاً میپل کا درخت اور ٹماٹر وغیرہ، نقطۂ انجماد سے کم درجۂ حرارت پر بھی رہ سکتے ہیں بشرطیکہ موسم کچھ ہفتوں تک ہر رات نیچے گرتا رہے۔ لیکن اگر موسم اچانک نقطۂ انجماد سے نیچے گرجائے تو یہ اِن پودوں کے لیے موت کا سبب بن سکتا ہے۔

حیوانات ترمیم

حیوانات کے جسم میں یہ عمل کئی طریقوں سے انجام پاتا ہے۔ سرد اور مرطوب موسم میں بھیڑ کے جسم پر بہت موٹا اون اُگتا ہے۔ مچھلیاں، پانی کی معیار و درجۂ حرارت کے ساتھ آہستہ آہستہ موافقت اختیار کرتی ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم