خیرات (انگریزی: Charity) ایک ایسا عمل ہے جس میں کہ ایک انسان دوسرے کسی ضرورت مند انسان کو رضاکارانہ طور کچھ امداد فراہم کر سکتا ہے۔ یہ امداد کبھی کسی ضرورت مند کے کہنے اور مدد طلب کرنے کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ کبھی امداد ضرورت مند کے پوچھنے یا طلب کرنے کے بنا ہی کی جاتی ہے۔ ایک شخص جو کسی فقیر کو اپنی جیب سے کچھ پیسہ دیتا ہے، وہ عند الطلب خیرات ہے۔ جب کہ اگر کوئی شخص اپنے پڑوس کے ضرورت مند بچے کی اسکول کی فیس بنا پوچھے دیتا ہے، وہ از خود دی جانے والی خیرات ہے۔ خیرات کبھی انفرادی بھی ہوتی ہے اور کبھی یہ ادارہ جاتی بھی ہوتی۔ مثلًا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اور ایم ایس آفس چلانے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے مل کر میلینڈا اینڈ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے، یہ ادارہ دنیا بھر کچھ ایسے اداروں کی امداد کرتا ہے جو تعلیم اور ایڈز جیسے مہلک اور جان لیوا مرض سے کئی ملکوں کے عوام میں بے داری کے کام کرتے ہیں۔ ادارہ جات امداد میں دفتری کار روائی بھی کافی زیادہ ہو سکتی ہے، مثلًا کسی جگہ اشتہار شائع ہونا یا خود اپنی ویب گاہ پر درخواست طلب ہونا اور ضروری جانچ کے بعد امداد مہیا کرنا۔

دہلی کے ایک ہوٹل میں لوگ خیراتی کھانے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

خیرات کبھی مالی امداد کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس میں کبھی کبھی مفت اشیا یا خدمات کی فراہمی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم