دائرۃ البروجی متناسق نظام

دائرۃ البروجی متناسق نظام (انگریزی: Ecliptic coordinate system) ایک سماوی متناسق نظام ہے جو عام طور پر نظام شمسی کے اجسام کے مدار اور ان کے محل وقوع کی وضاحت کرتا ہے۔ کیونکہ بہت سے سیاروں (علاوہ عطارد) اور جرم نظام شمسی صغیر ، کے مدار بنیادی مستوی دائرۃ البروج سے تھوڑا سا زاویہ انحراف رکھتے ہیں۔ اس متناسق نظام کی بنیادی مستوی دائرۃ البروج ہے اور اس کا مبدا سورج یا زمین کا مرکز ہو سکتا ہے، اس کی بنیادی سمت، اعتدال ربیعی کی طرف ہے اور اس میں دائیں ہاتھ کا اصول استعمال ہوتا ہے۔ یہ اصول کروی متناسق نظام اور کارتیسی متناسق نظام میں استعمال ہو سکتا ہے۔

اس تصویر میں زمین مرکزی دائرۃ البروجی متناسقات، کرہ سماوی پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ دائرۃ البروجی طول بلد (سرخ) دائرۃ البروج کی مستوی کے ساتھ نقطہ اعتدال ربیعی سے ناپا جاتا ہے۔ اور دائرۃ البروجی عرض بلد (پیلا) دائرۃ البروج کی مستوی سے عموداً ناپا جاتا ہے۔ یہاں پر پورا کرہ دکھایا گیا ہے جبکہ بلند دائرۃ البروجی عرض بلد متناسقات پر سوائے چند دم دار ستاروں اور شہابیوں کے علاوہ کبھی کبھی نظر آتے ہیں.