دائی یا دایہ (انگریزی: Midwife) سے مراد وہ خاتون ہے جو کسی زچگی کے دوران ماں اور بچے کو ایک دوسرے سے الگ کرے، ان ابتدائی کی صحت اور ان کی دیکھ بھال کا بنیادی کام کرے۔ اس پیشے کو قبالت یا دایہ گیری کہا جاتا ہے۔مختلف ملکوں میں دائیوں کی ذمے داریوں کا دائرہ الگ الگ دیکھا گیا ہے۔ کچھ ملکوں اور علاقوں میں دائیوں کی ذمے داری صرف زچگی تک محدود ہے۔ کچھ جگہوں پر یہ زندگی کے علاوہ ما بعد زچگی چند دنوں تک محدود ہے۔ جب کہ کچھ جگہوں پر یہ ایک لمبی مدت پر محیط ہوتی ہے۔ جرمنی جیسے یورپی ملک میں دائیاں دوران حمل ماؤں کی دیکھ بھال اور ان کی تربیت کا کام انجام دیتی ہیں اور پیدائش کے بعد کم از کم چار ماہ تک ماں اور بچے کی صحت کی نگرانی کے لیے پابندی سے گھروں میں آتی رہتی ہیں۔ اس طرح قریب ڈیڑھ سال کے عرصے تک دائیاں اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہتی ہیں۔[1]

پیشے کی اہمیت ترمیم

زچگی کے کام میں غیر تربیت یافتہ دائی کی خدمات سے ماں اور بچے کی صحت کے لیے خطرناک نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔یہ نو مولود اور ماں دونوں کی زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔[2] مگر اس کے باوجود ترقی پزیر ممالک میں کثیر آبادی اور کثرت اولاد کے سبب کافی غیر تربیت یافتہ خواتین اس پیشے میں داخل ہو چکی ہیں۔ ایک جائزے کے مطابق پاکستان میں دوران حمل سب سے زیادہ اموات دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ترقی یافتہ خواتین کی بھی ملک میں کمی ہے۔ اس وجہ سے بھی کئی خواتین پاکستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس پیشے سے جڑ رہی ہیں۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم


حوالہ جات ترمیم