دریائے ایمیزون جنوبی امریکا کا ایک عظیم دریا ہے جو حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس میں پانی کے بہاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایمیزون کے بعد حجم کے اعتبار سے دوسرے سے چھٹے نمبر پر آنے والے تمام دریاؤں مل کر بھی اس کے حجم کے برابر پانی نہیں۔ یہ افریقا کے دریائے نیل کے بعد دنیا کا دوسرا طویل ترین دریا ہے۔

ایمیزون
دریائے ایمیزون اور اس کے اہم معاون دریا
دریائے ایمیزون اور اس کے اہم معاون دریا
آغاز نیواڈو مسمی، پیرو
دہانہ بحر اوقیانوس
میدان ممالک پیرو، کولمبیا، برازیل
لمبائی 6،400 کلومیٹر (4،000 میل)
دہانہ کی بلندی 5،170 میٹر (16،962 فٹ)
اوسط بہاؤ 219،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ (7،733،870 مکعب فٹ فی سیکنڈ)
دریائی میدان کا رقبہ 70،500،000 مربع کلومیٹر (27،220،203 مربع میل)

ایمیزون کی ابتدا جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے مقام نیواڈو مسمی سے ہوتی ہے۔

برازیل میں ایمیزون کا طاس جسے ایمیزون طاس کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا طاس ہے جو رقبے کے اعتبار سے پورے بھارت سے دگنا ہے۔

دریائے ایمیزون کا پانی بحر اوقیانوس میں گرتا ہے اور بارش کے موسموں میں سمندر میں گرنے والا پانی 300،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں سمندر میں گرنے والے میٹھے پانی کے کل حجم کا پانچواں حصہ دریائے ایمیزون سے گرتا ہے۔

دریائے ایمیزون 6،400 کلومیٹر (4،000 میل) طویل ہے۔ یہ دریا کوہ انڈیز کے مشرق میں واقع ایمیزون کے جنگلات سے گذرتا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے جنگلات ہیں۔ دریائے ایمیزون کے معاون دریاؤں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔ دریائے ایمیزون دریائے ایمیزون جنوبی امریکا میں بہنے والا دنیا کا دوسرا سب سے لمبا دریا ہے اور اپنے سے چھوٹے سات مشترکہ دریاوں کے مجموعی آبی بہاو سے زیادہ ہے ان دریاوں میں دریائے میڈریا اور ریو نیگرو شامل نہیں کیونکہ یہ دونوں اس کے معاون دریاہیں۔ دریائے ایمیزون، جس کا طاس دنیا میں سب سے بڑا ہے، تقریبا 7،050،000 مربع کلومیٹر (2،720،000 مربع میل) جو پوری دنیا کے مجموعی آبی طاس کا پانچواں حصہ ہے۔ اپنے ابتدائی حصے میں، دریائے نیگرو کے سنگم سے اوپر، دریائے ایمیزون کو برازیل میں سولیموز تاہم پیرو، کولمبیا اور ایکواڈور میں اور اسی طرح د وسری ہسپانوی بولنے والی دنیا میں دریا عام طور پر برازیل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔[حوالہ درکار]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔