دریائے سموکی کینیڈا کے صوبے البرٹا کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ دریا دریائے پیس سے ملنے والا اہم دریا ہے۔ اس دریا کو یہ نام مقامی قبائل نے اس کے کنارے موجود کوئلے کے ذخائر کی وجہ سے دیا تھا۔

دریائے پیس سے ملنے سے پہلے اس دریا کا اوسط بہاؤ 130 مکعب میٹر فی سیکنڈ ہے۔ منبع سے لے کر دریائے پیس تک اس کی کل لمبائی 492 کلومیٹر ہے۔

بہاؤ ترمیم

دریائے سموکی کینیڈا کے راکی پہاڑوں میں جیسپر نیشنل پارک کی اڈولفس جھیل سے شروع ہوتا ہے۔ شمال کو بہتا ہوا یہ دریا آگے چل کر البرٹا کے دریائے پیس سے مل جاتا ہے۔