دور لالہ (عثمانی ترک زبان: لاله دورى، ترک زبان: Lâle Devri، انگریزی: Tulip Era) سلطنت عثمانیہ کے 1718ء سے 1730ء تک کے دور کا روایتی نام ہے جو نسبتاً پرامن دور تھا۔ اس دور کا نام سلطنت عثمانیہ کے دربار میں حد درجہ پسند کیے جانے والے گل لالہ سے موسوم ہے۔ اس عہد میں نوشہرلی داماد ابراہیم پاشا سلطنت کے صدر اعظم تھے اور یہ پورا دور سلطان احمد ثالث کی حکومت کی بجائے ان کی وزارت کا عہد سمجھا جاتا ہے۔ اس عہد کا خاتمہ 1730ء میں پترونا خلیل کی بغاوت کے ساتھ ہوا۔ اس عہد میں دارالحکومت آبنائے باسفورس کے کناروں پر پھیلتا چلا گیا جہاں امرا نے ساحلوں پر اپنی رہائش کے لیے محلات تیار کرائے۔ اس عہد میں عثمانی ثقافت پر مغربی تہذیب کے اثرات کے آغاز ہوا۔ اسی عہد میں مشہور مصور عبد الجلیل لیونی ادرنہ سے استنبول آئے اور اپنے شاندار فن مصوری کے بل بوتے پر شاہی مصور بنے۔ پہلے عثمانی چھاپے خانے کا قیام بھی اسی عہد کی یادگار ہے جو ہنگری کے ایک نو مسلم ابراہیم متفرقہ نے قائم کیا تھا۔

  خلافت عثمانیہ کی تاریخ
عروج (1299ء1453ء)
توسیع (1453ء1683ء)
جمود (1683ء1827ء)
زوال (1828ء1908ء)
خاتمہ (1908ء1922ء)
مزید دیکھئے:
فتح قسطنطنیہ
دور لالہ
دور تنظیمات
پہلا آئینی دور
دوسرا آئینی دور
یورپ میں جنگیں
روس کے خلاف جنگیں
مشرق وسطی میں جنگیں