مختلف دھاتوں کی قیمتیں آئے دن چڑھتی اترتی رہتی ہیں۔ 22 فروری 2013 کو چند دھاتوں کی قیمتیں لگ بھگ یہ تھیں

دھات علامت قیمت امریکی ڈالر فی کلو گرام میں تبصرہ
اسٹیل 0.683
ایلومینیئم Al 1.99 نومبر 2008 میں اس کی قیمت گر کر 60 سینٹ فی کلو رہ گئی تھی
کیڈمیئم Cd 1.9
زنک Zn 2.07
سیسہ Pb 2.28
تانبہ Cu 7.78
نکل Ni 16.9
قلعی (Tin) Sn 23.3
پارہ Hg 54 پارے کے ایک فلاسک میں 76 پاونڈ پارہ ہوتا ہے
یورینیئم Ux 94.6 2001 میں اس کی قیمت صرف 10 ڈالر تھی جو 2007 میں 300 ڈالر تک پہنچ گئی تھی
چاندی Ag 556 پچھلے 30 سالوں میں چاندی کی کم سے کم قیمت 114 اور زیادہ سے زیادہ قیمت 1562 ڈالر فی کلو رہی
سونا Au 39,174 پچھلے 30 سالوں میں سونے کی کم سے کم قیمت 8128 اور زیادہ سے زیادہ قیمت (6 ستمبر 2011 کو) 60755 ڈالر فی کلو رہی۔ 20 جنوری 1980 کو سونے کی قیمت تیزی سے بڑھ کر 850 ڈالر فی اونس (یعنی 27,330 ڈالر فی کلو) تک پہنچ گئی تھی جو صرف دیڑھ مہینہ پہلے اس کی آدھی تھی۔
پلاڈیئم Pd 23,855
پلاٹینیئم Pt 51,891 2007 میں اس کی قیمت 70 ہزار ڈالر فی کلو سے زیادہ ہو گئی تھی
رھوڈیئم Rh 40,190 جولائی 2008 میں اس کی قیمت 3 لاکھ ڈالر فی کلو تک جا پہنچی تھی
رتھینیئم Ru 2,733
رھینیئم Re 3,500 1928 میں اس کی قیمت 10 ہزار ڈالر فی کلو تھی
اریڈیئم Ir 32,958
اوسمیئم Os 12,218 دنیا کی بھاری ترین (کثیف ترین) شے

نسبت ترمیم

تانبے کے مقابلے میں چاندی لگ بھگ 70 گنا مہنگی ہوتی ہے۔
چاندی کے مقابلے میں سونا لگ بھگ 70 گنا مہنگا ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔