دیا مرزا

بھارتی بالی وڈ اداکارہ

دیا مرزا (ولادت: دیا ہینڈریچ۔ 9 دسمبر 1981ء) ایک بھارتی ماڈل، اداکارہ، پروڈیوسر اور سماجی کارکن ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ دیا مرزا نے 2000ء میں مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل ( Miss Asia Pacific International) کا لقب جیتا تھا۔ انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم رہناہے تیرے دل میں (2001ء) سے کیا۔

دیا مرزا
دیا مرزا جولائی 2012 میں، این ڈی ٹی وی مارکس فار اسپورٹس ایونٹ میں۔

معلومات شخصیت
پیدائشی نام دیا ہینڈریچ
پیدائش (1981-12-09) 9 دسمبر 1981 (عمر 42 برس)
حیدرآباد، آندھرا پردیش، بھارت
رہائش ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ نیور یارک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار, ماڈل, فلم پروڈیوسر
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور ذاتی زندگی ترمیم

دیا مرزا 9 دسمبر 1981ء کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد، فرینک ہینڈریچ، جرمن گرافکس اور صنعتی ڈیزائنر، معمار، آرٹسٹ اور میونخ میں مقیم داخلی ڈیزائنر تھے۔ ان کی والدہ، دیپا، بنگالی داخلہ ڈیزائنر اور مناظر ہیں جو شرابی اور منشیات کے عادی افراد کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتی ہیں۔ جب دیا مرزا ساڑھے چار سال کی تھی، تو ان کے والدین کی طلاق ہو گئی تھی۔ [2][3][4] بعد میں ان کی والدہ نے حیدرآباد کے ایک مسلم، احمد میرزا سے شادی کی ،دیا کے نام میں مرزا کا انھیں سے ملا۔ 2003ءمیں احمد میرزا کا انتقال ہوا۔[2]

اپریل 2014ء میں، دیا مرزا نے اپنے پرانے کاروباری ساتھی ساحل سنگھا سے منگنی کرلی اور ان کی شادی 18 اکتوبر 2014ء کو دہلی کے نواح میں چتر پور میں واقع اس کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔[5] اگست 2019ء میں، دیا مرزا نے علیحدگی کا اعلان کیا۔[6][7]

15 فروری 2021ء کو، دیا مرزا نے ممبئی کے باندرا میں کاروباری ویبہاو ریکی سے شادی کی۔[8][9][10]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.bbc.co.uk/news/resources/idt-02d9060e-15dc-426c-bfe0-86a6437e5234
  2. ^ ا ب "I took my surname Mirza from my step-father: Dia Mirza"۔ The Times of India۔ 30 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2014 
  3. "Dia Mirzas Wedding to be a Private Affair – NDTV Movies"۔ NDTVMovies.com۔ 19 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2014 
  4. "Dia Mirza is tracing her German roots on a trip to her 'fatherland' and sharing family pics"۔ ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ 22 ستمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2021 
  5. "Inside Dia Mirza, Sahil Sangha's Wedding"۔ NDTV Movies۔ 19 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2014 
  6. "Dia Mirza Announces Separation From Husband Sahil Sangha on Social Media"۔ News 18۔ 01 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2019 
  7. "Dia Mirza And Sahil Sangha Announce Separation After 11 Years Together: 'We Remain Friends'"۔ NDTV۔ 01 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2019 
  8. "Dia Mirza-Vaibhav Rekhi wedding: First pictures of newlyweds are here"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 15 فروری 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2021 
  9. Nilanjana Basu (15 February 2021)۔ "Dia Mirza And Vaibhav Rekhi Are Married. See Pics Of The Newlyweds"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2021 
  10. "Dia Mirza ties the knot with Vaibhav Rekhi; looks lovely in a red sari"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 15 فروری 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2021