دیودار ایک درخت ہے جو زیادہ تر پہاڑی علاقوں خصوصاً بحیرہ روم کے کنارے لبنان میں یا مغربی ہمالیہ میں پایا جاتا ہے۔ دیو دار پاکستان کا قومی درخت ہے۔ عموماً یہ 1000 میٹر سے بلند علاقوں میں اگتا ہے۔ اس کی لمبائی چالیس سے پچاس میٹر تک چلی جاتی ہے۔ اس کی لکڑی انتہائی مضبوط ہوتی ہے اور بحری جہاز بنانے میں بھی استعمال ہوا کرتی تھی۔ دیودار کی بہترین اقسام لبنان، ترکی، پاکستان اور قبرص میں ہوتی ہیں۔ دیودار بڑا پائیدار درخت ہے اور بعض اقسام کی عمر ایک ہزار سال سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اتنے پرانے دیودار کا تنا اتنا چوڑا ہو سکتا ہے کہ اسے درمیان میں سے کاٹ کر سڑک گزاری جا سکتی ہے۔ لبنان میں بعض دیودار کے درخت ہیں جن کی عمر کا تخمینہ چار سے پانچ ہزار سال ہے اور انھیں قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔

نگار خانہ ترمیم