دی اسٹیٹسمین (بھارت)

بھارت کا پہلا انگریزی روزنامہ اخبار


دی اسٹیٹسمین (انگریزی: The Statesman) بھارت کا ایک انگریزی زبان میں شائع ہونے والا روزنامہ اخبار ہے جو 1875ء سے مسلسل نکل رہا ہے۔ یہ اخبار بیک وقت، کولکتہ، دہلی، سلی گوڑی اور بھونیشور سے شائع ہوتا ہے۔ یہ اخبار ایشیا نیوز نیٹ ورک (ANN) کا بھی رکن ہے۔

دی اسٹیٹسمین
سر ورق، 30 مارچ 2010
قسمروزنامہ
مالکدی اسٹیٹسمین لمیٹڈ
مدیرروندر کمار
آغاز1875 (54494 issues)
سیاسی صف بندیآزاد خیال
زبانانگریزی
صدر دفتر4 چورنگی اسکوائر، کولکتہ، 700001، بھارت
تعداد اشاعت180,000 روزانہ
230,000 اتوار
ساتھی اخباراتڈینک اسٹیٹسمین
او سی سی ایل نمبر1772961
ویب سائٹwww.thestatesman.com

تاریخ ترمیم

اس اخبار کی تاریخ کا آغاز 1818ء میں ہوا جب اس کے مورث اعلیٰ ہفت روزہ فرینڈ آف انڈیا نے مسیحی مشنریوں کی سرپرستی میں اپنی زندگی سیرام پور (مغربی بنگال) میں شروع کی۔ فرینڈ آف انڈیا مسلسل جاری رہا۔ 1872ء میں ایک اخبار نویس رابرٹ نائیٹ نے کلکتہ سے انڈین اکانومسٹ کے نام سے ایک ماہنامہ رسالہ جاری کیا۔ اس کی آرزو تھی کہ انگریزی زبان کا ایک اعلیٰ پائے کا روزنامہ جاری کرے اور فرینڈ آف انڈیا کو اس میں مدغم کر دے۔ جب دو ڈھائی سال تک اُسے اس کام میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی تو اس نے اپنے ذاتی اور چوبیس تاجروں کے سرمائے سے 15 جنوری 1875ء میں کلکتہ سے اسٹیٹسمین جاری کر دیا۔ دو مہنے بعد وہ فرینڈ آف آنڈیا خریدنے میں کامیاب ہو گیا، لیکن وہ اُسے نئے اخبار میں مدغم کرنے کی بجائے پہلے الگ ہفت روزہ کے طور پر جاری رکھااور کچھ عرصے بعد اُس کا ادغام اسٹیٹسمین میں کر دیا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 510