راغب حسین نعیمی ایک مسلمان عالم دین ڈاکٹر اور مفتی ہیں جن کے والد ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کو 12 جون، 2009ء جمعہ کی نماز کے بعد ایک بم دھماکے میں ہلاک دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اس وقت جامعہ نعیمیہ لاہور کے پرنسپل ہیں، ان کے دادا مفتی محمد حسین نعیمی نے یہ جامعہ تعمیر کروایا تھا، مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا تعلق اعتدال پسند مذہب اہل سنت و جماعت سے ہے میڈیا میں آئے روز شدت پسندوں کے خلاف ان کے بیانات آتے رہتے ہیں ان کے والد کو بھی دہشت گرد طالبان کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا 26 فروری 2014ء کو لاہور میں 50 سے زائد اہل سنت جماعتوں کے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آل پارٹیز اینٹی طالبان کانفرنس منعقد کی جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کر کے فوری آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا [1] اب راغب حسین نعیمی کا نام ایک بار پھر میڈیا میں گردش کر رہا ہے کہ انھیں طالبان نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے[2]

حوالہ جات ترمیم

بیرونی حوالہ جات ترمیم

٭ جامعہ نعیمیہ میں خودکش حملہ ،ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید[مردہ ربط]