علوم شمارندی شراکہ اور ٹیلی مواصلات میں، رزمی بدیل (packet switching) کی اصطلاح ایک ایسے نمونے کے ليے استعمال کی جاتی ہے جس میں معلومات کو چھوٹی چھوٹی قابل عمل اکائیوں کی صورت میں عقدوں (nodes) کے مابین سالک (router) کی مدد سے راہنمائی کی جاتی ہے پھر یہ عقدے یا نوڈز مزید آگے کی جانب دیگر عقدوں سے اشتراک یا رابطے میں ہوتے ہیں۔ معلومات کی ان چھوٹی اکائیوں کو رزمہ یا packet کہا جاتا ہے جن کی یکے بعد دیگرے مختلف راستوں کی جانب راہیں متعین کی جاتی ہیں اسی ليے اس کو رزمی بدیل (یعنی packtet switching) کہا جاتا ہے۔