رمن سنگھ ایک بھارتی سیاست دان اور 7 دسمبر 2003ء سے 16 دسمبر 2018ء تک چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ہیں۔ رمن ای این ٹی آیورویدک طبیب ہیں۔

رمن سنگھ
 

مناصب
وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ (2 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 دسمبر 2003  – 16 دسمبر 2018 
اجیت جوگی 
بھوپیش بگھیل 
معلومات شخصیت
پیدائش 15 اکتوبر 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوردھا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش چھتیس گڑھ  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ہندو مت
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان،  طبیب  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پس منظر ترمیم

رمن سنگھ 23 اکتوبر 1952ء کو کوردھا، مدھیہ پردیش (موجودہ چھتیس گڑھ، بھارت) میں پیدا ہوئے۔[2] ان کی پیدائش ایک راجپوت خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کی موجودہ راجپوت برادری ایک مضبوط سیاست دان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر سے بہت قریب ہے۔ انھیں آیوروید میں مہارت حاصل ہے۔

سیاسی زندگی ترمیم

1976ء-77ء میں رمن نے بھارتیہ جن سنگھ کے یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کی اور یوتھ ونگ کے صدر بن گئے۔ سنہ 1983ء میں وہ کوردھا بلدیہ کے کونسلر بننے میں کامیاب ہو گئے۔[2]

سنہ 1990ء اور سنہ 1993ء میں وہ مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے دو مرتبہ رکن منتخب ہوئے۔ 1999ء میں چھیس گڑھ کے راجنندگاؤں سے تیرہویں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وہ 1999ء سے 2003ء تک وزیر مملکت برائے تجارت تھے۔ چھتیس گڑھ کی نئی ریاست بننے کے بعد انھیں وہاں کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر بنایا گیا اور جماعت کو سنہ 2003ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں جیت دلوائی۔[3] دلیپ سنگھ جودیو جو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے مضبوط مدمقابل تھے، پر بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے بی جے پی قیادت نے رمن سنگھ کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کر دیا۔[4] اپنی تنظیمی قابلیتوں کے لیے انھوں نے داد وصول کی۔[4]

سنہ 2002ء میں انھوں نے مہیندر کرما جنہیں 25 مئی 2013ء میں نیکسلیوں نے قتل کر دیا تھا، کی تحریک سلوا جڈم کی حمایت کرتے ہوئے چھتیس گڑھ میں نیکلسی تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔[5] 12 دسمبر 2008ء کو انھوں نے دوسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھایا۔[6] 2013ء کے انتخابات جیت کر وہ تیسری مرتبہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔[7]

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.cgvidhansabha.gov.in/english_new/mla_current.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 19 نومبر 2018
  2. ^ ا ب "Biodata: Dr. Raman Singh" (PDF)۔ حکومتِ چھتیس گڑھ۔ 22 اکتوبر 2012 میں اصل (پی ڈی ایف) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2013 
  3. "Governor invites Raman Singh"۔ دی ہندو۔ 6 دسمبر 2003۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2013 
  4. ^ ا ب دیویکا چھبر۔ "Chhattisgarh: CMs in the wings"۔ زی نیوز۔ 12 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2013 
  5. سمیتا گپتا (29 مئی 2013)۔ "Congress to train its guns on Raman Singh"۔ دی ہندو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2013 
  6. "CHHATTISGARH: Raman's clean image helped BJP"۔ آئی بی این لائیو۔ 12 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2013 
  7. سووجیت باگچھی (19 نومبر 2013)۔ "A record 74.65% polling in Chhattisgarh phase-II"۔ دی ہندو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2018