روبوٹکس یا روبالیات (انگریزی: Robotics) دراصل روبوٹ (Robots) کے مطالعے، ان پر تحقیق اور ان کی طرزیات (ٹیکنالوجی) اور علم (سائنس) کو کہا جاتا ہے۔ علم روبالیات میں ؛ میکانیات، برقیات اور علم کمپیوٹر کے سافٹ ویئر جیسے مختلف الجہت علمی شعبہ جات سے مشترکہ طور پر استفادہ کیا جاتا ہے۔ وہ شخص یا عالم جو روبالیات میں کام کرتا ہے اسے ماہرروبالیات (roboticist) کہا جاتا ہے۔

روبالیات کی ترقی کا ایک نمونہ: ایک روبالی (robotic) ہاتھ نے ایک نازک برقی قمقمہ پکڑا ہوا ہے، اس میکانیکی ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں پر موجود لمسی حاصلات (touch receptors) اسے اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اس قمقمے کو نہایت ہلکے دباؤ اور نفاست سے گرفت میں لے سکے۔

حوالہ جات ترمیم