ریپبلک آف مولوسیا کا شمار دنیا کے سب سے چھوٹے ملک میں ہوتا ہے یہ 6.3 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ملک امریکی ریاست نیواڈا میں قائم ہے۔ ریپبلک آف مولوسیا کا ملک میں اپنا قانون، ثقافت اور کرنسی ہے جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال ملک میں آتی ہے اور ملک میں داخلے کے لیے انھیں سیاحوں کو اپنے پاسپورٹ پر مہر بھی لگوانا پڑتی ہے۔ ریپبلک آف مولوسیا ایک خود ساختہ ملک ہے جس کی اقوام متحدہ اور کسی دوسرے ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی اس کو الگ ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔

تاریخ ترمیم

1977 میں ریپبلک آف مولوسیا کو بنانے کا خیال کیوین بوگلے اور ان کے دوستوں کو آیا جو اس چھوٹی سے جگہ پر رہائش پزیر تھے جس کے بعد انھوں نے اپنے طور ریپبلک آف مولوسیا کی آزاد ریاست کا اعلان کیا اور کیوین بوگلے کو ملک کا صدر نامزد کر دیا، کیوین بوگلے کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کی بیگم کو فرسٹ لیڈی کا درجہ حاصل ہے اور کیوین بوگلے گذشتہ 40 سال سے خود ساختہ صدر بن کر بیٹھے ہیں۔