ری میک remake (دوبارہ فلم سازی )، ری میک سے مراد فلم سازی کا وہ عمل جس میں پہلے کی تیار ہوئی محترک فلم کی دوبارہ تعمیر نو کرنا، لیکن جدید تکنیک یا انداز کا استعمال کرتے۔ کسی ایک فلم کی کہانی، واقعات، موضوع یا بنیادی چیزوں کو لے کر اسی کہانی یا واقعات کو دوبارہ نئے سرے سے یا نئے انداز سے تیار کیا جائے۔ عام طور ری میک، کی اصطلاح ایک پرانی فلم کا ایک نیا ورژن کی طرف اشارہ کرتا، لیکن دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں کو کسی زبان میں دوبارہ بنانا بھی ری میک میں شامل ہے۔ ری میک کا یہ رجحان فلموں، ٹی وی سیریز اور ویڈیو گیمز میں عام ملتا ہے ۔

تقریباً ہر فلم انڈسٹری میں دوبارہ فلم سازی کی مثالیں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر ہالی وڈ کی سال 2001ء میں بننے والی فلم اوشن الیون دراصل 1960 ء میں بنی فلم اوشن 11 کا ری میک تھی۔ اسی طرح 1966 میں بننے والی فلم بیٹ مین دوبارہ 1989 میں تیار کی گئی ۔

عموماً فلموں کا ری میک منظر بہ منظر بنایا جاتا ہے مثال کے طور پر 1998ء میں بننے والی فلم سائیکو، 1960ء میں بننے والی الفریڈ ہچکاک کی فلم سائیکو کا مکمل منظر بہ منظر ری میک تھی۔ لیکن بعض اوقات کردار یا واقعات یا ماحول میں سے کچھ چیزوں کو اپنے طور پر مختلف کرکے بھی ری میک فلم بنائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، 1968 ء کی فلم تھامس کراؤن افئیر ایک بینک ڈکیتی پر مرکوز تھی، جبکہ اس کے 1999 ء کے ریمیک کی کہانی میں آرٹ ورک کا ایک قیمتی ٹکڑے کی چوری کو مرکز بنایا گیا۔ 1932 ء کی دی ممی فلم کا ری میک تھی جس کا انداز مکمل طور پر ڈراؤنا (ہارر ) تھی۔ جبکہ 1999 ء کی اس فلم کا ری میک دی ممی بنیادی طور پر ہارر نہیں بلکہ زیادہ تر ایک مختلف ایڈونچر انداز میں بنائی گئی ، 1969 کی فلم اٹالین جاب 2003 میں جب دوبارہ تشکیل دی گئی اس کے چند پہلوؤں تبدیل کردیے گئے۔ ایک اور مثال 1932ء کی فلم اسکارفیس کی ہے جو ال پچینو نے 1983 میں دوبارہ تشکیل دیا گیا، 1932 کی فلم غیر قانونی شراب کی تجارت میں ملوث کرداروں پر مبنی تھی جبکہ 1982کے ورژن میں کوکین کی اسمگلنگ میں ملوث کردار دکھائے گئے۔

یہ ضروری نہیں کہ اس فلم کو اصل فلم کا نام بھی دیا، مثال کے طور پر 1983 ء میں بننے والی جیمز بانڈ سیریز کی فلم نیور سے نیور اگین دراصل 1965ء میں بننے والی جیمز بانڈ سیریز ہی کی فلم تھنڈر بال کا ری میک تھی اور اتفاق سے دونوں فلموں میں مرکزی کردار شان کانری نے ادا کیا۔

بعض صورتوں میں اصل تخلیق ایک مختلف زبان میں ہوتی ہے، مثال کے طور پرانگریزی فلم ونیلا اسکائی جو 2001 ء میں ریلیز ہوئی وہ ایک ہسپانوی فلم ایبرے لاس اوجوس (اپنی آنکھیں کھولو) کی بنیاد پر بنائی گئی تھی۔ ایک اور مثال، 1975ء کی مشہور ہندی فلم شعلے، دراصل 1960 میں آئی انگریزی فلم دی میگنفیسنٹ سیون(شاندار سات) سے متاثر ہوکر بنائی گئی، جو خود 1954ء کی جاپانی فلم کی شیشین نو سمورائی (سیون سمورائی) کی بنیاد پر بنائی گئی، اسی طرح 2006ء میں بنی انگریزی فلم ڈیپارٹڈ، جو 2002 میں بنی ہانگ کانگ کی فلم انفرنل افئیر (آتشی معاملات ) کا ری میک تھی۔

بعض معاملات میں ٹیلی ویژن سیریز کی بنیاد پر فلموں کو ری میک کرنے کی مثالیں بھی سامنے آئی ہیں، مثال کے طور پر مشہور کارٹون سیریز اسکوبی ڈو کی بنیاد پر 2002 میں اسی نام سے فلم تیار کی گئی۔

بعض صورتوں میں ایک ہی ڈائریکٹر کی طرف سے فلم کی دوبارہ سازی کی جاتی رہی ہے۔ جیسے ڈائریکٹر الفریڈ ہچکاک نے 1934ء میں بنی اپنی بلیک اینڈ وہائٹ فلم دا مین ہو نیو ٹو مچ(وہ آدمی جو بہت کچھ جانتا تھا)، کو دوبارہ 1956ء میں رنگین صورت میں بنایا۔ جاپانی فلم ڈائریکٹر یاسو جیرواوزو نے 1934ء میں فلم اسٹوری آف فلوٹنگ ویڈز بنائی جسے انھوں نے دوبارہ 1959ء میں رنگین فلم کے طور پر فلوٹنگ ویڈز کے نام سے بنایا۔ 1937ء کی بنی بلیک اینڈ وہائٹ کارٹون فلمپورکی بیڈ ٹائم اسٹوری دوبارہ رنگین صورت میں 1944ء کو ٹک ٹک ٹکرڈ کے نام سے بنائی گئی۔ اسی طرح 1956ء میں حضرت موسیٰ ؑ کی زندگی پر بنائی فلم دا ٹین کمانڈمنٹ بھی دراصل اسی نام اور اسی ڈائریکٹر کی 1923ء کی خاموش فلم کا ری میک تھی۔

بہت سے معاملات میں، کسی فلم کا ری میک بننے سے پہلے ناقدین اور لوگوں کی طرف ری میک فلم کے متعلق تنقید بھی ہوتی رہی ہے، جس میں یہ اعتراض کیا جاتا رہا ہے کہ اس فلم کا ری میک بنانے سے اصل فلم کا جو تاثر اور مزہ ہے وہ برقرار نہیں رہے گا، مثال کے طور پر 1998 ء کی فلم سائیکو کے متعلق یہی رائے تھی کی وہ 1960کی الفریڈ ہچکاک کی فلم سائیکو کی جگہ نہیں لے سکتی۔