زار بومبا (انگریزی: Tsar Bomba) سوویت یونین کی طرف سے بنایا گیا سب سے طاقتور نیوکلیئر ہتھیار ہے۔ سوویت یونین نے 1961ء میں سرد جنگ کے عروج کے زمانے میں آرکٹک سرکل میں زار بومبا کا دھماکا کیا تھا۔ زار بومبا 50 میگا ٹن وزنی تھا۔ اس سے جو دھماکا ہوا وہ ہیروشیما پر گرائے جانے والی ایٹم بم سے 3 ہزار 333 گنا زیادہ طاقتور تھا۔ یہ روئے زمین پر انسان کی طرف سے کیا گیا آج تک کا سب سے طاقتور دھماکا تھا۔ روس نے اس دھماکے کی ویڈیو دنیا سے مخفی رکھی تاہم 20 اگست کو روسی نیوکلیئر ایجنسی ’روساتم‘ نے اپنے قیام کی 75 ویں سالگرہ یہ ویڈیو بالآخر جاری کر دی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا ہونے سے ایک ہولناک آواز ہوتی ہے اور آگ اور تابکاری کا ایک ہیولا آسمان بلند ہوتا ہے اور 40 سیکنڈ تک اوپر اٹھتا چلا جاتا ہے اور بادلوں سے بھی اوپر جا کر انہی بادلوں میں تحلیل ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کیمرا مینوں کو اس دھماکے کو فلمانے اور اس کی تصاویر میں بھی شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ یہ کیمرا مین دھماکے کی جگہ سے سینکڑوں میل دور کھڑے تھے۔ زار بومبا سے جو دھماکا ہوا اس کی شدت 5 کروڑ ٹن تھی۔ کیمرا مینوں نے اپنے کیمرے ’کم روشنی‘ والے موڈ پر کر رکھے تھے تاکہ دھماکے سے پیدا ہونے والی تیز روشنی کی وجہ سے وہ اندھے نہ ہو جائیں۔ جو کیمرا مین دھماکے کی جگہ کے سب سے زیادہ قریب تھا وہ ایک جنگی جہاز میں موجود تھا اور دھماکے کی جگہ سے 100 میل کے فاصلے پر تھا۔ اس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے اٹھنے والا آگ اور تابکاری کا گولا بادلوں سے بھی سینکڑوں میٹر اوپر پہنچ جاتا ہے۔ یہ گولا آسمان میں 2 لاکھ 13 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا تھا، جو مسافر جہاز کی بلند ترین پرواز سے 6 گنا زیادہ بلند تھا۔

حوالہ جات ترمیم