سؤل (انگریزی: Seoul، کوریائی: 서울) جنوبی کوریا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی کا حامل یہ شہر دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے جو سیول قومی دار الحکومت علاقہ کہلاتا ہے۔ اس میں جنوبی کوریا کی اہم بندرگاہ انچیون اور گیونگی-ڈو کے علاقے بھی شامل ہیں اور اس علاقے کی کل آبادی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بنتی ہے۔ جنوبی کوریا کی نصف سے زائد آبادی اس علاقے میں رہتی ہے جس کی ایک چوتھائی دار الحکومت سیول کی باسی ہے۔ یہ ملک کا سیاسی، ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے۔ ایک خاص شہر کی حیثیت سے یہ براہ راست قومی حکومت کے زیر انتظام ہے۔


서울시
جنوبی کوریا کے خصوصی شہر
سؤل خصوصی شہر
서울특별시
  نقل نگاری
 • ہنگل رسمِ خط서울
 • ہانجا서울
 • نظر ثانی شدہ رومن سازیSeoul Teukbyeolsi
 • McCune–ReischauerSŏul T'ŭkpyŏlsi
سؤل
سؤل
سؤل Seoul
پرچم
سؤل Seoul
Seal of Seoul
جنوبی کوریا کا نقشے پر سؤل
جنوبی کوریا کا نقشے پر سؤل
ملک جنوبی کوریا
علاقہسیول دار الحکومت علاقہ
اضلاع
حکومت
 • قسمسؤل میٹروپولیٹن حکومت
میئر کونسل
 • میئرPark Won-soon (Minjoo Party of Korea)
 • کونسلسؤل میٹروپولیٹن کونسل
 • قومی نمائندگی
 - قومی اسمبلی
49 / 300
16.3% (کل نشستیں)
49 / 253
19.4% (حلقہ نشستیں)
فہرست ..
رقبہ[1]
 • جنوبی کوریا کے خصوصی شہر605.21 کلومیٹر2 (233.67 میل مربع)
بلندی38 میل (125 فٹ)
آبادی (October 31, 2014[2])
 • جنوبی کوریا کے خصوصی شہر10,117,909
 • کثافت17,000/کلومیٹر2 (43,000/میل مربع)
 • میٹرو25,620,000
 • نام آبادی서울 사람 (Seoul saram), 서울시민 (Seoul-simin), Seoulite
 • لہجہGyeonggi
پرندہKorean magpie
رنگSeoul Red[3]
پھولForsythia
رسم الخطSeoul fonts (Han River and Namsan)
بختاورHaechi
نعرہ“Hi Seoul” (Literally "Soul of Asia")
Song"S.E.O.U.L." (Sung by Super Junior & Girls' Generation)
درختGinkgo
خام ملکی پیداوار (میٹرو)امریکی ڈالر 845.9 بلین [4][5]
خام ملکی پیداوار فی کس (میٹرو)US$ 34,355 [4][5]
ویب سائٹseoul.go.kr

شہر دریائے ہان کے طاس پر ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے اور شمالی کوریا کی سرحد اس سے صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔

ایک اہم مالیاتی و ثقافتی مرکز کی حیثیت سے سیول ایک عالمی شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شہر 1988ء کے گرمائی اولمپکس اور 2002ء فیفا عالمی کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔ 2007ء میں اسے دنیا کا تیسرا اور ایشیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا۔

شہر کی تقریباً تمام آبادی کوریائی ہے جبکہ چینی اور جاپانی باشندوں کی قلیل تعداد بھی یہی رہائش پزیر ہے۔ غیر ملکی تارکین وطن کی آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اِس وقت وہ کل آبادی کا دو فیصد ہیں۔

شہر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہ ایشیا کے بڑے شہروں میں پرامن ترین شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے دو بڑے مذہب بدھ مت اور مسیحیت ہیں۔

سیول دنیا کی بڑے کاروباری اداروں کا مرکز ہے جس میں سام سنگ، ایل جی اور ہیونڈائی شامل ہیں۔ یہ ایشیا کا اہم ترین کاروباری مرکز ہے۔ حالانکہ سیول ملک کے کل 0.6 فیصد رقبے پر پھیلا ہے لیکن یہ ملک کے کل جی ڈی پی کا 21 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کا فی کس جی ڈی پی خطے کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔

جڑواں شہر ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 29 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016 
  2. "Color" 
  3. ^ ا ب "Global city GDP 2014"۔ Brookings Institution۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2014 
  4. ^ ا ب This includes Incheon and Gyeonggi Province