سامی عہد تالپور کے ایک عظیم سندھی شاعر گذرے ہیں۔ ان کا اصل نام "بهائی چین رائے بچومل" تھا۔ آپ کا جنم 1743ء میں شکارپور، سندھ میں ہوا۔ آپ کا تخلص "سامی" تھا اور اسی نام سے مشہور ہوئے۔ سامی تخلص اختیار کرنے کا سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے گرو (مرشد) سوامی مینگهراج بانبهن کے نام کو شرف دینے کی خاطر ایسا کیا۔ آپ ہندو مت سے وابستہ تھے اور ایک بہت بڑے شاعر تھے۔ آپ کے اشعار کے مجموعے کا نام سامی جا سلوک ہے۔ آپ کی وفات 1850ء میں ہوئی۔

چَین رائے بچومل
چين راءِ بچو مل سامي
پیدائش1743ء
شکارپور، سندھ
وفات1850ء
شکارپور
اصنافشاعری