سدھا شاہ (پیدائش:22 جون 1958ءممبئی، مہاراشٹر)ایک سابقہ بھارتی ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے جو بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلتی رہی ہیں۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تمل ناڈو اور ساؤتھ زون خواتین ٹیموں کی نمائندگی کرتی تھیں۔ انھوں نے 21 ٹیسٹ اور 13 ایک روزہ کھیلے۔ سدھا شاہ خواتین کرکٹ عالمی کپ، 1978ء میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم میں شریک تھیں۔[1]

سدھا شاہ
ذاتی معلومات
مکمل نامسدھا شاہ
پیدائش (1958-06-22) 22 جون 1958 (عمر 65 برس)
کنور، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 11)31 اکتوبر 1976  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹیسٹ9 فروری 1991  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 15)5 جنوری 1978  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ27 جولائی 1986  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ 21 13
رنز بنائے 601 293
بیٹنگ اوسط 18.78 24.41
100s/50s 0/1 0/1
ٹاپ اسکور 62ناٹ آؤٹ 53
گیندیں کرائیں 842 270
وکٹ 5 2
بولنگ اوسط 64.20 78.00
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 3/28 1/7
کیچ/سٹمپ 21/0 2/0
ماخذ: کرکٹ آرکیو، 14 ستمبر 2009

شماریات ترمیم

سدھا شاہ نے 1976–1991ء تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اس دوران میں انھوں نے کل 21 ٹیسٹ میچ کھیلے، ان کا پہلا ٹیسٹ میچ (کیپ نمبر 11) 31 اکتوبر 1976ء کو ویسٹ انڈیز سے کھیلا اور آخری ٹیسٹ 9 فروری 1991ء کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ جب کہ 1978ء-1986ء تک سدھا شاہ نے ایک روزہ بین لااقوامی کرکٹ کھیلی اس دوران میں انھوں نے 13 میچ کھیلے، ان کا پہلا میچ (کیپ نمبر 15) 5 جنوری 1978ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف اور آخری ایک روزہ 27 جولائی 1986ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ سدھا شاہ نے کل 21 ٹیسٹ اور 13 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلے، ٹیسٹ میں 601 اور ایک روزہ میچوں میں 293 رنز بنائے۔ سدھا شاہ کا ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین اسکور 62 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ کا 53 رنز تھا۔ جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 842 گیندیں کرا کر، 5 وکٹیں لیں اور ایک روزہ میں 270 گیندیں کرائیں اور 2 وکٹیں حاصل کیں، ٹیسٹ فیلڈنگ میں 21 کیچ اور ایک روزہ میں 2 کیچ پکڑے۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Sudha Shah"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2009 
  2. "سدھا شاہ"۔ کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2009 

بیرونی روابط ترمیم