سرخی حسب ذیل استعمالات ممکن ہیں:

  • یہ سرخ رنگ کے ہونے اظہار ہے جو تین بنیادی رنگوں میں سے ایک ہے۔ سرخ رنگ کا طول موج 625-740 کے درمیان ہے۔
  • سرخی مائل رنگ (انگریزی: Carmine) بھی مراد ہو سکتا ہے جو عمومی طور پر ایک اصطلاح ہے جو اُن گہرے سرخ رنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن میں کچھ حد تک اودا پن ہوا۔
  • اس سے سرخیاں بھی مراد ہو سکتے ہیں جو اُن خبروں یا کسی بھی چھپے ہوئے دستاویز کے مُتُون کو کہا جاتا ہے جو اپنے سے متصلہ مضامین کی نوعیت کا اشارہ کرتے ہیں۔سرخیاں الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کی خبروں میں ہوتی ہیں۔ خاص طور پر خبروں کے پروگرام کے شروع اور عمومًا آخری میں خاص خاص خبروں کو سرخیوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ عمومًا شروع میں کہی گئی خبروں کو اخیر میں دہرایا جاتا ہے۔ خبروں میں اس کے درمیان تصاویر، آواز یا ویڈیو پیش کیا جاتا ہے جس سے خبروں کی افادیت کو تقویت دی جاتی ہے اور ناظرین / سامعین میں دلچسپی پیدا ہو۔
  • سرخی کچھ جگہوں ایک زنانہ گھریلو نام بھی ہوا کرتا ہے جیسے کہ انگریزی کا پِنکی اردو والوں کے یہاں بھی ایک زنانہ نام ہے۔

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔