سرکار (2018ء فلم)

اے آر مروگداس کی ہدایت کردہ، 2018ء کی تمل فلم

سرکار 2018ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل زبان کی ہنگامہ خیز-سیاسی فلم ہے۔[3] اس فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے، کیرتھی سریش اور ورلکشمی سرتھکمار ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان کمپوز کیا۔ اس فلم کی کہانی بی جیا موہن اور اے آر مروگداس نے لکھی۔ یہ فلم 6 نومبر، 2018ء کو دیوالی کے موقع پر جاری ہوئی۔ فلم کے ایڈیٹنگ اے سریکر پرساد، جبکہ سنیما گرافی گرش گنگادھرن نے سنبھالی۔ فلم کا پہلا گانا "سمتانگاران" 24 ستمبر، 2018ء کو جاری ہوا۔ فلم کی آڈیو لاؤنچ تقریب 2 اکتوبر، 2018ء کو ہوئی۔ فلم کا ٹیزر 19 اکتوبر، 2018ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔[4]

سرکار
(تمل: சர்கார்)‏
اشاعت پوسٹر
ہدایت کاراے آر مروگداس
پروڈیوسرکلانتھی مرن
کہانیاے آر مروگاداس
بی جیاموہن
ستارےوجے
کیرتھی سریش
ورلکشمی سرتھکمار
یوگی بابو
رادھا روی
موسیقیاے آر رحمان
سنیماگرافیگرش گنگادھرن
ایڈیٹراے سریکر پرساد
پروڈکشن
کمپنی
سن پکچرز
تقسیم کارسن پکچرز
تاریخ نمائش
  • 6 نومبر 2018ء (2018ء-11-06)
دورانیہ
163 منٹ 58 سیکنڈ[1]
ملکبھارت
زبانتمل
باکس آفس253 کروڑ[2]

تیاری ترمیم

وجے کی توپاکی اور کتھی جیسی مشہور فلمیں جس کے ہدایت کار اے آر مروگاداس تھے، وجے نے ایک بار پھر اپنی باسٹھویں فلم کے لیے اے آر مروگاداس کے ساتھ سائن کیا۔ اس فلم کی شوٹنگ وجے کی میرسل اور اے آر مروگاداس کی ہدایت کردہ اسپائیڈر فلم کی ریلیز کے بعد جنوری 2018ء میں شروع ہوئی۔ فلم کی سنیما گرافی گرش گنگادھرن اور ایڈیٹنگ اے سریکر پرساد سنبھالیں گیں۔ فلم کا عنوان اور پہلا پوسٹر 21 جون، 2018ء کو وجے کی سالگرہ کے موقع پر جاری ہوا، اس سے پہلے فلم تھلپتی 62(تھلپتی کا مطلب "کمانڈر" ہے، وجے اپنے شائقین میں اس نام سے جانے جاتے ہیں) کے نام سے جانی جارہی تھی۔ نین تارا کو پہلے فلم کی اداکارہ کے لیے پیغام بھیجا گیا۔ لیکن بعد میں کیرتھی سریش فلم کی اداکارہ کے طور پر چنی گئی۔ جنوبی ہند کی اداکارہ ورلکشمی سرتھکمار بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گی۔ فلم کی ریلیز نومبر 2018ء میں ہوگی۔

فلم کی کہانی ترمیم

سُندر رامسوامی (وجے) ایک امریکی نژاد ہندوستانی اور ایک انتہائی کامیاب بزنس مین ہے، جو اپنے بے حد سخت کاروباری معاملات کی وجہ سے "کارپوریٹ مونسٹر" کہلایا جاتا ہے۔ وہ تمل ناڈو اسمبلی کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے امریکا سے چنائی آتا ہے۔ تاہم، جب وہ ووٹ ڈالنے جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ پہلے سے ہی کسی اور نے اس کے نام پر ووٹ ڈال دیا تھا۔ اس واقعے پر وہ تمل ناڈو اسٹیٹ الیکشن کمشنر سے ملتا ہے اور اپنے انتخابی حلقے کے انتخابی نتائج روکنے کی اپیل کرتا ہے، وہ بتاتا ہے کہ الیکشن قانون 49p کے تحت ایک ووٹر کو ووٹ ڈالتے ہوئے ایسی دھوکا دہی ہو تو وہ قانونی طور پر اس اپیل کی صلاحیت رکھتا ہے، جس پر الیکشن کمیشن متفق ہوتا ہے۔ سُندر دھوکا دہی کے ووٹوں سے متعلق عوام میں بیداری کی مہم اٹھاتا ہے، جس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں ووٹ ڈالتے وقت ایسے ہی مسئلہ کا شکار تھے۔

دریں اثنا، سُندر اپنی بابھی کی بہن نیلا (کیرتھی سریش) سے محبت کرنے لگتا ہے، جسے وہ گذشتہ پانچ سال سے جانتا تھا۔ سُندر کی اس قانونی کارروائی سے دو مؤثر اور بدعنوان سیاست دانوں، ایم مسیلامانی(پالا کرپیاہ)، جو تامل ناڈو کے وزیر اعلی ہیں اور ان کے بھائی مالاروان "رینڈو" (رادھا روی) اس جے دشمن بن جاتے ہیں۔ اگرچہ مسیلامنی کی پارٹی انتخابات جیت لیتی ہے، تاہم، سندر اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر عدالت نتائج منسوخ کردیتی ہے اور اگلے پندرہ دن کے اندر اندر نئے انتخابات کا اعلان بھی کرتی ہے۔ رینڈو کی طرف سے بھیجے غنڈوں کے حملوں سے مقابلہ کرنے کے بعد، سُندر منسٹر مسیلامانی کے خلاف انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے اور استحصال کے کسی بھی مفاد سے بچنے وہ اپنی کمپنی سے استعفی بھی دے دیتا ہے۔

ابتدائی طور پر اس کے بزنس مین پس منظر کی وجہ سے عوام اس کو پسند نہیں کرتی لیکن الیکشن کی مہم میں جب وہ لوگوں کو بتاتا ہے کہ حقیقت میں وہ ایک معمولی ماہی گیر گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور ترقی کرکے بزنس مین بنا ہے تو اُسے عوام کی حمایت حاصل ہوجاتی ہے۔ جب پتہ چلتا ہے کہ ایک تقریب میں مسیلامانی کی جماعت، حزب اختلاف جماعت سے ہاتھ ملارہی ہے تو سُندر اور اس کے حامیوں اس تقریب کے باہر دھرنا دیتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سُندر اور اس کے حامیوں پر بُری رح لاٹھی چارج اور مارپیٹ کرتی ہے۔ اس وقت، سُندر یہ سمجھتا ہے کہ اس ریاست اور ملک کے پورے سیاسی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور پھر وہ فیصلہ کرتا ہے کہ تمل ناڈو کے تمام حلقوں میں اپنے حامیوں کو انتخابی مقابلہ کے لیے کھڑا کرے گا. سُندر چند ویڈیو ثبوت ملتے ہیں جو ان لوگوں کے بارے میں تھے جنھوں نے مسیلامانی کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی اور پراسرار حالات میں مارے گئے۔ سُندر مسیلامانی کو بدنام کرکے اسے گرفتار کرنے کے لیے میڈیا کو بتانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

اسی وقت، مسیلامانی کی بیٹی کومل ولی "پاپوا" (ورلکشمی سرتھکمار)، کینیڈا سے چنائی پہنچتی ہے اور باپ اور چاچا کے ستھ مل کر سندر کی ساکھ خراب کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ وہ مسیلامانی کے ذریعے اعلان کرواتی ہے کہ اُن کے پاس سندر کے خلاف ثبوت ہیں اور پھر اپنی ہی گاڑی کا ایکسیڈینٹ کرواکر اور ان ثبوتوں کو غائب کروادیتی ہے اور اس کا الزام سُندر پر لگواتی ہے اور ساتھ ہی اپنے باپ مسیلامانی کو ذیابیطس کی گولیوں کی اوور ڈوز دے کر مار دیتی ہے تاکہ اس کی پارٹی ہمدردی کے ووٹ حاصل کرسکے. اس کے بعد کومل ولی خود اپنے باپ کی جگہ الیکشن میں کھڑی ہوجاتی ہے۔ ایکسیڈینٹ کی جگہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ایک آدمی کے ثبوت غائب کرتے دیکھایا جاتا ہے اور میڈیا پرر اس کی پہچان رپورٹر متھو کمار کے نام سے کی جاتی ہے۔

الیکشن کے دن، رپورٹر "متھوکمار" کے ٹویٹر پیغامات وائرل ہوتے ہیں جس میں وہ مختلف جگہوں کی نشان دہی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہاں سُندر نے بلیک منی چھپا کر رکھا ہے، پولیس کی کھدائی پر بلیک منی ملنے سے عوام کی نظر میں سُندر کی ساکھ مزید خراب ہوجاتی ہے اور کومل ولی متھوکمار کے نام کو سُندر کے خلاف خوب استعمال کرتی ہے۔ لیکن "متھوکمار" کے ایک اور ٹوئیٹر پیغام میں جگہ کی نشان دہی پر خود "متھوکمار" کی بوسیدہ لعش برامد ہوتی ہے۔ جو کئی مہینوں پرانی ہوتی ہے۔ (دراصل کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ یہ ٹوئیٹر پیٖغامات خود سُندر کررہا ہوتا ہے) اس لعش کی دریافت سے کومل ولی کے بیانات اور ایکسیڈنٹ کی ویڈٰو مشکوک ہرجاتی ہے اور کومل ولی کے جھوٹ کا پول کھل جاتا ہے۔ اس دوران کومل ولی کی ماں اور مسیلامانی کی بیوی (تلسی شومنی) اپنی بیٹی کے ہاتھوں اپنے شوہر کی موت کے سچ کو میڈیا کے سامنے پہنچانا چاہتی ہے مگر کومل ولی اسے مارنے کے لیے غنڈے بھیج دیتی ہے جنہیں سندر مار بھگاتا ہے اور کومل ولی کی ماں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی گواہی میڈیا تک پہنچاتی ہے جس کے بعد کومل ولی اور رینڈو کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سندر کی عوام میں بیداری کی اپیل پر لوگ الیکشن میں ووٹ ڈالنے نکلتے ہیں اور سندر اور اس کے حامی انتخابات جیت جاتے ہیں۔ تاہم، سنندر وزیر اعلی نہ بننے کا فیصلہ کرتا ہے اور اس کی بجائے وہ اپنے حامیوں میں سے ایک ایماندار فرد کو اگلے وزیر اعلی بننے کے لیے نامزد کردتا ہے.

کردار ترمیم

  • وجے بطور سندر راماسمے
  • کیرتھی سریش بطور نلا
  • ورلکشمی سرتھکمار بطور کومل ولی
  • پریم کمار
  • یوگی بابو
  • رادھا روی
  • پالا کرپیاہ
  • تلسی شومنی
  • ویشالی تھنیکا
  • جشونتھ کنن
  • جے لونگسٹن

اشاعت ترمیم

یہ فلم 6 نومبر، 2018ء کو دیوالی کے موقع پر جاری کی گئی۔ فلم کا ٹیزر 19 اکتوبر، 2018ء کو جاری ہوا، جس نے 5 گھنٹوں میں یوٹیوب پر 10 لاکھ پسند (لائکس) حاصل کرکے دنیا کا سب سے تیز ترین 10 لاکھ پسند حاصل کرنے والا ٹیزر / ٹریلر بن گیا۔

گانے ترمیم

فلم کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا۔ فلم کا پہلا گانا "سمتانگاران" 24 ستمبر، 2018ء کو جاری ہوا۔ فلم کا آڈیو لاؤنچ 2 اکتوبر، 2018ء کو چنئی میں ہوا۔[5][6]

گانوں کی فہرست
نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."سمتانگاران"ویویکبمبا بھاگیہ، وپن انیجا، اپرنا نارائنن4:44
2."اورو ورل پورچی"ویویکاے آر رحمان، سرینیدھی وینکٹیش5:26
3."سی ای او ان دا ہاؤس"ویویکبلازے، نکل ابھینکر3:52
4."ٹوپ ٹکر"ویویکموہت چوہان3:41
5."او ایم جی پونو"ویویکسڈ سریرام، جونتا گاندھی4:42
کل طوالت:26:16

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Sarkar Running Time"۔ 29 October 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2018 
  2. "Sarkar Box Office Collection: Vijay-starrer expected to enter 1 million dollar club in the US"۔ Business Today۔ 21 November 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2018 
  3. SARKAR - BBFC
  4. "Sarkar first single: Here is the song-release date of Vijay, Keerthy Suresh's film"۔ 27 August 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2018 
  5. "Vivek to pen all the songs for AR Rahman in 'Sarkar'"۔ Sify۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018 
  6. "'Sarkar' Audio Launch on 2 October" (24 August 2018)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2018