سری وینکٹیشورا کریشن (تیلگو: శ్రీ వెంకటేశ్వర క్రియేషన్స్) ایک بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی ہے، جس کو بھارتی فلم پروڈیوسر دل راجو نے قائم کیا۔ یہ کمپنی حیدرآباد میں ہے۔[1] یہ کمپنی 2003ء میں قائم کی گئی۔ راجو نے اس کمپنی کے بینر تلے کافی تیلگو فلمیں پروڈیوس کی۔[2] اس کمپنی کی ایک ذیلی کمپنی سری وینکٹیشورا فلم ڈسٹریبیوشن پرائیویٹ لیمیٹڈ کے نام سے موجود ہے جو فلموں کی تقسیم کاری کرتی ہے۔ اس کمپنی نے بھی کافی فلموں کی تقسیم کاری کی ہے۔[3] اس کمپنی نے آریہ (2004ء), بھدرا (2005), بومارلو (2006ء), مسٹر پرفیکٹ (2011ء) اور سیتھما واکٹلو سریملے چیٹو(2013ء) سمیت کئی تیلگو فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔[4] اس کمپنی کی ایک اور ذیلی کمپنی متینی انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ کے نام سے موجود ہے۔ یہ کمپنی فلمیں پروڈیوس کرتی ہے۔ اس کمپنی نے مارو چرترا اور گگنم سمیت کئی دوسری فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔[5]

سری وینکٹیشورا کریشن پرائیویٹ لیمیٹڈ
پرائیویٹ کمپنی
صنعتتفریح
قیامحیدرآباد، تلنگانہ 2003ء میں
صدر دفترحیدرآباد، بھارت
کلیدی افراد
دل راجو
سریش
لکشمن
مصنوعاتفلمیں
مالک کمپنیدل راجو
ذیلی ادارے
  • سری وینکٹیشورا فلم ڈسٹریبیوشن پرائیویٹ لیمیٹڈ
  • متینی انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ
ویب سائٹwww.dilraju.com

تقسیم کاری کمپنی ترمیم

راجو اور اس کے بھائی نے 1990ء کی دہائی کے شروع میں وینکٹ لکشمی فلمز کے ساتھ فلموں کی تقسیم کاری کرنی شروع کی۔ 1996ء میں انھوں نے سری ہرشتا فلمز کے نام سے ایک نیا آفس کھولا۔[1] زیادہ تر فلمیں جو انھوں نے تقسیم کی وہ باکس آفس پر نا کام رہیں اور ان کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے وجہ سے کمپنی بند کرنے کی نوبت پڑ گئی۔[1] کچھ عرصہ مارکیٹ کو سمجھنے کے بعد انھوں نے 1999ء میںسری وینکٹیشورا فلم ڈسٹریبیوشن کمپنی کی شروعات کی۔[2] انھوں نے تلنگانہ کے نظام علاقے میں فلم کی تقسیم کاری کا انتخاب کیا۔ پہلی تین فلمیں جو انھوں نے تقسیم کی وہ اکے اکاڈو، نوو وستونی اور سکھی تھی۔ بعد میں انھوں نے کوشی، مراری اور نوو ناکو نچو جیسی کامیاب فلموں کی تقسیم کاری کی۔[2]

پروڈکشن کمپنی اور کامیابیاں ترمیم

4 سال تک فلموں کی تقسیم کاری کے بعد 2003ء میں راجو نے سری وینکٹیشورا کریشن کی بنیاد رکھی۔ پہلی فلم جو انھوں نے پروڈیوس کی وہ ہدایت کار وی وی ونایک کی ہدایت کردہ فلم دل تھی۔[1] 2004ء میں انھوں نے ہدایت کار سوکومار کی پہلی فلم آریہ پروڈیوس کی۔ 2005ء میں، انھوں نے ہدایت کار بویاپتی سرینو کی ہدایت میں ایک اور کامیاب فلم بھدرا تیار کی۔[2] ساتھ ہی میں انھوں نوو ناکو نچو، مراری، کوشی، آدی، اتھاڈو، چتراپتی اور پوکری سمیت کئی فلموں کی تقسیم کاری بھی کی۔[2] 2006ء میں انھوں نے ہدایت کار بھاسکر کی ہدایت میں فلم بومرلو پروڈیوس کی۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت "Sri venkateswara creations"۔ Dil Raju's Website۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2012 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Dil Raju SVC pvt ltd"۔ idlebrain۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2012 
  3. "Distribution"۔ Dil Raju's Website۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2012 
  4. "Dil raju banner"۔ One India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2012 
  5. "Dil Raju Matinee Entertainments"۔ MAA Stars۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2012 

بیرونی روابط ترمیم