سفیدموتیا (انگریزی: Cataract) آنکھ کے عدسے یا اس عدسے کے کیسے (capsule) میں آجانے والی غیر شفافی یا دھندلاہٹ اور یا تاریکی کو کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے بصارت متاثر ہوتی ہے، اس کا تعلق اکثر و پیشتر ضعیفی یا بزرگی سے ہوا کرتا ہے اور اسی وجہ سے اس کو عمررسیدگی کا مرض بھی سمجھا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ مرض کسی چوٹ یا شدید طاقت کی اشعاع (radiation) آنکھ پر آنے کی وجہ سے بھی پیدا ہوجاتا ہے، مزید یہ کہ چند اقسام میں یہ اپنی نوعیت میں وراثتی بھی ہوتا ہے۔

سفیدموتیا
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
نفوذی illumination کو استعمال کرتے ہوئے slit lamp سے آنکھ کا امتحان، جس میں موتیا بند کی دھندلاہٹ کو بڑا کر کہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اکڈ-10 H25.-H26., H28., Q12.0
اکڈ-9 366
معطیات 2179
میڈلائین 001001

وجہ تسمیہ ترمیم

اس کیفیت مرض کو موتیا بند کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جو دھندلاہٹ نظر آتی ہے وہ ایک سفید موتی یا مروارید کی مانند ہوتی ہے اور چونکہ وہ روشنی کا راستہ یا بالفاظ دیگر بصارت کی راہ کو بند کرتی ہے اسی وجہ سے اس کو موتیا بند کہا جاتا ہے۔ فارسی میں اس کو آب مروارید کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ بھی اس کا گرتی ہوئی آبشار کے پانی کی مانند سفید ہونا ہے، جبکہ عربی میں اسے الماء الابیض اور یا پھر طبی الفاظ میں الساد بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے cataract اس وجہ سے کہتے ہیں کہ لفظ cataracta (جو یونانی کے katarhaktes سے نکلا ہے) کے معنی آبشار کے ہوتے ہیں اور چونکہ یہ دھندلاہٹ آنکھ میں ایک آبشاری سفید پانی کے سے پردے کی مانند اترتی ہے یا گرتی ہے جو اس کی انگریزی وجہ تسمیہ سمجھی جاتی ہے؛ مزید یہ کہ لاطینی میں اس کا ایک متبادل مفہوم portcullis کا بھی آتا ہے جس کے معنی ایک قسم کے دروازے یا کواڑ کے ہوا کرتے ہیں لہذا یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسی رکاوٹ کے مفہوم کی وجہ سے اس کا نام cataract پڑ گیا۔