سلیکان ڈائی آکسائڈ یا سلیکا (کیمیائی صیغہ SiO2) سلیکان کا ایک آکسائڈ ہے جو عام طور پر فطرت میں کوارٹز کے طور پر اور مختلف جانداروں میں پایا جاتا ہے۔ دنیا کے بہت سے حصوں میں سلیکا ریت کا سب سے بڑا جزو ہے۔