سموسہ (Samosa)، پتلا اور خستہ خول جس میں قیمہ، مچھلی یا دیگر اشیاء ماکولات بھر کر تَلنے یا پکانے کے بعد پیش کرتے ہیں۔[1]سموسہ ایک مشہور پاکستانی ناشتا، سموسہ مخصوص خوش ذائقہ مصالحہ کے ساتھ تلی ہوئی پیسٹری ہے۔ سموسے مصالحہ دار ترکاری یا گوشت کے بنائے جاتے ہیں۔ سموسہ کی ضرورت دس صدی پہلے مشرق وسطیٰ میں محسوس کی گئی۔ مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے سلطان کے باورچی نے ہجرت کی تو وہ مسلمان دہلی سلطنت کے خاندانوں کے درمیان جنوبی ایشیا میں سموسہ متعارف کرا گئے۔[2]

سموسہ
سموسہ چٹنی اور سبز مرچ کے ساتھ
متبادل نامسمسا، سمبوسک، سمبوسا، ساموسا، سنگاڈا، ساموزا، ساموسی، سوماس
قسمPastry
کھانے کا دورEntrée یا snack
علاقہ یا ریاستجنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطی، قرن افریقہ، جنوبی افریقا، شمالی افریقہ.مشہور عام پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں
درجہ حرارتاکثر سبز مرچ اور ٹماٹر کی چٹنی یا پودینے کی چٹنی (رائتہ یا دہی) کے ساتھ اور شہروں میں کیچپ وغیرہ کے ساتھ بھی۔
بنیادی اجزائے ترکیبیمیدہ، آلو، مٹر، پیاز، مطالحہ، مرچ (خاص طور پر سبز مرچ)، پنیر، گوشت (بھیڑ، گائے یا مرغی کا)
تغیراتChamuça

حوالہ جات ترمیم

  1. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان
  2. صحت مند سموسہ - ایچ ٹی وی اردو